خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 639 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 639

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۳۹ خطبہ جمعہ ٫۵جولائی ۱۹۷۴ء دُکھ دور کرنے کے لئے خود مصائب جھیلتے ہیں ہم نے لوگوں کے دل پیار کے ساتھ اور محبت کے ساتھ اور بے لوث خدمت کے ساتھ اور ہمدردی اور غم خواری کے ساتھ خدائے تعالیٰ اور اس کے رسول خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے ہیں۔سو ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ لوگ بھی غلطی خوردہ ہیں۔جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمارے دشمن ہیں۔غلطی خوردہ اس لئے کہ جو شخص صداقت پر قائم ہوتا ہے، وہ ابدی طور پر صداقت پر قائم رہتا ہے لیکن جو غلط تصورات رکھتا ہے، اس کے تصورات ایک نہ ایک دن مٹ جاتے ہیں اور حقیقت اُس پر آشکار ہو جاتی ہے۔اسی معنی میں میں کہتا ہوں کہ بعض لوگ غلطی خوردہ ہیں کیونکہ وہ خود کو ہمارا دشمن سمجھتے ہیں۔اُن کی یہ غلطی اُن پر ایک نہ ایک دن ظاہر ہوگی۔یہ غلطی کس طرح ظاہر ہوگی۔اس کی میں ایک مثال دیتا ہوں اس سے کسی کا عیب بیان کرنا مقصود نہیں ہے۔کسی فردِ واحد کا ذکر کرنے کی بجائے میں پرانے زمانے کی مثال لیتا ہوں۔اُمّت مسلمہ کی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے کہ جو لوگ ایک وقت میں اسلام کے دشمن تھے دوسرے وقت میں وہی مسلمان ہو کر اسلام کے فدائی بن گئے۔اسلام عرب سے نکل کر کئی دوسرے ممالک میں پھیل گیا۔ایک طرف مصر اور پھر مغرب میں سے ہوتا ہوا پین تک جا پہنچا اور دوسری طرف شام، عراق، ایران تک پھیل گیا۔پھر روم کے ایک طرف سے نکل کر مسلمان یورپ تک جا پہنچے اور اُنہوں نے یورپ کو اسلام کی محبت کی گاڑی میں بیٹھ کر عبور کیا اور پولینڈ کے ان کناروں تک پہنچ گئے جنہیں سمندر تر کرتے تھے۔مگر ان سارے علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے دلوں کو پیار سے جیتا۔تاہم یہ بھی ٹھیک ہے کہ جب اُن پر حملے کئے گئے تو اس وقت جوابی حملے بھی ہوتے تھے۔اللہ تعالیٰ کی اجازت سے مسلمانوں کو اپنی خود حفاظتی کے لئے تلوار کا مقابلہ تلوار کے ساتھ بھی کرنا پڑا۔لیکن تلوار دلوں کو فتح نہیں کیا کرتی ، محبت دلوں کو فتح کیا کرتی ہے۔چنانچہ اُن اُن ملکوں میں اسلام پھیلا جو مسلمانوں کے لئے بالکل غیر اور اجنبی تھے۔جن کی عادتیں مختلف تھیں۔جن کا رہن سہن مختلف تھا۔جن کا کھانا پینا مختلف تھا۔جن کا کھانے پکانے کا طریق مختلف تھا جن کا کھانا کھانے کا طریق مختلف تھا۔گویا ہر لحاظ سے اختلاف پایا جاتا تھا۔مگر جب اسلام کے ذریعہ اُن کے دل جیت لئے گئے تو وہ اس طرح باہم