خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 622 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 622

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۲۲ خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء ابھی جو آیت میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ دنیا میں دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی اتباع کرتے ہیں۔یعنی ان راہوں پر چلتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا اور اُس کے پیار کی طرف لے جانے والی ہیں۔کچھ لوگ وہ ہیں جن کے اعمال کا نتیجہ اللہ تعالیٰ کے غضب اور غصے کی صورت میں نکلتا ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت دی ہے کہ آسمانوں کے وہ دروازے جو منکرینِ اسلام پر بند کئے گئے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع اور آپ کی کامل پیروی اور آپ سے کامل محبت اور آپ کے ساتھ فدائیت اور جان شاری کا کامل تعلق رکھنے کے نتیجہ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوگی اور اُس کی رحمت تم پر نازل ہوگی اور یہ وعدہ دوحصوں میں منقسم ہوتا ہے۔ایک وہ وعدہ ہے جو اس جماعت کے ساتھ ہے جو اُس کے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک پیارے جرنیل کی جماعت ہے۔جسے (اور صرف اسی کو ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام بھیجا اور سلامتی کے لئے دُعا ئیں فرمائیں۔اُس کی جماعت کو یہ ہے کہ مصائب آئیں گے اور جب وہ جماعت بشاشت کے ساتھ ان مصائب میں سے وعده گذرے گی تو اللہ تعالیٰ اپنی مدد اور نصرت آسمانوں سے اُن کے لئے نازل فرمائے گا۔آج کل جس قسم کے حالات ہیں اُس سے کہیں زیادہ سخت حالات ہماری جماعت پر گذر چکے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعویٰ کی ابتدا میں دس دس گاؤں کے حلقہ میں ایک ایک احمدی ہو گیا اور ان کا بھی اُس وقت یہ محاورہ بڑا عام تھا ) ”حقہ پانی بند کر دیا گیا۔حلقہ تو غالباً بہتوں نے خود ہی چھوڑ دیا ہوگا لیکن بہر حال پانی بند کرنے کی کوشش کی گئی۔دس گاؤں کے حلقہ میں ایک احمدی گھرانے نے وہ ساری تکالیف برداشت کیں لیکن اُس صداقت کو جسے اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے حاصل کیا تھا چھوڑنے کے لئے وہ تیار نہیں ہوئے۔اُن کے لئے آج کے گاؤں میں رہنے والے احمدی کے مقابلے میں زیادہ خوف تھا۔اب تو ایک ایک گاؤں میں ( بچے اور عورتیں ملا کر ) پانچ پانچ سو، سات سات سو، آٹھ آٹھ سو کی جماعت بن گئی۔اُس وقت دس دس گاؤں میں صرف ایک ہی خاندان تھا۔میاں بیوی ہوں گے اور دو چار چھوٹے بچے ہوں گے۔