خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 621 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 621

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۲۱ خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء ہمارا زمانہ خوش رہنے ،مسکراتے رہنے اور خوشی سے اچھلنے کا زمانہ ہے خطبه جمعه فرموده ۲۸ / جون ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ آل عمران کی یہ آیہ کریمہ تلاوت فرمائی:۔b افَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللهِ كَمَنْ بَاءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللَّهِ وَ مَأْوَلَهُ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْبَصِيرُ - (ال عمران : ۱۶۳) پھر حضور انور نے فرمایا:۔ہمارا زمانہ خوش رہنے، مسکراتے رہنے اور خوشی سے اچھلنے کا زمانہ ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت دی ہے کہ اس زمانہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے ہر ملک میں گاڑا جائے گا اور دنیا میں بسنے والے ہر انسان کے دل کی دھڑکنوں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور پیار دھڑ کنے لگے گا۔اس لئے مسکراؤ!۔مجھے یہ خیال اس لئے آیا کہ بعض چہروں پر میں نے مسکراہٹ نہیں دیکھی۔ہمارے تو ہنسنے کے دن ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فتح اور غلبہ کی جسے بشارت ملی ہو وہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو دیکھ کر دل گرفتہ نہیں ہوا کرتا اور جو دروازے ہمارے لئے کھولے گئے ہیں وہ آسمانوں کے دروازے ہیں۔