خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 603 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 603

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۰۳ خطبہ جمعہ ۲۱ جون ۱۹۷۴ء حقوق انسانی کا منشور اور پاکستان کا آئین دونوں ہر شخص کے اس حق کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اپنے مذہب اور عقیدہ کا خود اعلان کرے خطبه جمعه فرموده ۲۱ جون ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے چند دن بڑی شدید گرمی پڑی اور آج گوموسم نسبتا بہتر ہے لیکن دوست جانتے ہیں کہ گرمی مجھے تکلیف دیتی ہے اور بیمار کر دیتی ہے دوست دعا کریں کہ اللہ تعالی گرمی سے کہہ دے کہ وہ مجھے تکلیف نہ دیا کرے یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت میں ہے۔نیز اللہ تعالیٰ مجھے ایسی خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے جو اس کے نزدیک مقبول ہو اور سبھی احباب جماعت کی پریشانیاں اور ابتلا جلد تر دور ہوجائیں۔اس وقت میں اختصار کے ساتھ بیان کرنے کی کوشش تو کروں گا مگر کہ نہیں سکتا کہ اس میں کامیاب ہوں گا یا نہیں۔پہلی بات یہ بتانا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم نے بڑی وضاحت سے یہ تعلیم دی ہے اور بڑی تاکید سے ہمارے سامنے یہ مسئلہ رکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ ظلم کو اور ظالم کو پسند نہیں کرتا اور نہ رضا اور محبت کا تعلق ظالموں سے رکھتا ہے۔فرمایا وَ اللهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ (ال عمران: ۵۸)۔قرآنِ کریم نے کئی جگہ بعض دوسری باتوں کے ذکر میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں سے پیار نہیں کر سکتا مثلاً مُعْتَدِین ( حد سے بڑھنے والوں) سے پیار نہیں کرتا۔قرآنِ کریم نے کئی جگہ یہ کہا ہے کہ یہ یہ صفات