خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 35
خطبات ناصر جلد پنجم ۳۵ خطبہ جمعہ ۲۶ جنوری ۱۹۷۳ء جگہ سے اوراق پھٹ جاتے رہے۔پس بچوں سے بے احتیاطی ہو جاتی ہے۔اب ہم اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں تو وہ قرآن کریم کے صفحے پھاڑ دیتے ہیں اس لئے ہم نے پہلے پانچ پارے اور آخری پارہ (جو بالعموم بچوں کو پہلے پڑھایا جاتا ہے ) الگ طور پر ایک ایک پارہ کر کے شائع کیا ہے تا کہ جو بچہ اپنے بچپن کی وجہ سے بے احتیاطی کے نتیجہ میں اور اق پھاڑ دیتا ہے اُسے ہر دفعہ زیادہ قیمت پر ایک نیا قرآن کریم خریدنا نہ پڑے مثلاً اگر کسی بچے کا قرآن کریم پڑھتے وقت پہلا پارہ ختم ہونے سے پہلے پھٹ گیا تو نیا پارہ دس بیس پیسے میں مل جاتا ہے لیکن سارا قرآنِ کریم اُسے پانچ چھ روپے میں ملتا ہے۔پس سب سے زیادہ بے حرمتی کا (اگر یہ بے حرمتی ہے ) تو قرآن کریم کے متن کو خدشہ ہے اس لئے تم کہو گے قرآنِ کریم کے متن کو شائع کرنا بند کرو۔پھر تم جاکر شیطان کی گود میں بیٹھو۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں کس طرح بیٹھ سکتے ہو۔میں نے بتایا ہے کہ ایک احمدی کا مقام عقل و فراست کے لحاظ سے بھی بڑا اونچا ہے ہم قرآن کریم کی ہر آیت بلکہ اس کے لفظ اور ہر شعشے کی حرمت کے لفظی اور معنوی ہر دو لحاظ سے قائل اور اس کی تعلیمات پر چلنے والے ہیں لیکن ہم یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتے کہ یہ تجویز ایسی ہے کہ اس سے بالآ خر قرآن کریم کی اشاعت کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔بے حرمتی کا تدارک اپنی جگہ نہایت ضروری ہے لیکن قرآن کریم اور اس کی آیات کی ہمہ گیرا فادیت اور عالمگیر اشاعت کے پیش نظر اس قسم کی پابندی نہ عقلاً صحیح ہے اور نہ مذہباً جائز۔اس لئے ہم حسن ظن رکھتے ہوئے اس شخص کو اسلام دشمن نہیں سمجھتے البتہ اسلام سے ناواقف ضرور سمجھتے ہیں دوسرے یہ کہ نہ صرف اسلامی تعلیم سے بے بہرہ بلکہ اس نے عقل کے جو عام تقاضے ہیں ان کو بھی مد نظر نہیں رکھا تیسرے میں نے اس وقت اپنے پاکستانی بھائیوں سے یہ عرض کیا ہے کہ تجویز کنندہ کو سمجھایا جائے دلیل کے ساتھ اور پیار کے ساتھ کہ وہ اس قسم کا غلط مسودہ قانون واپس لے لیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ملک میں کسی اسمبلی میں بل کا پیش ہو کر رڈ ہو جانا بھی قرآنِ کریم کی بے حرمتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ہماری زندگیوں پر حاوی کر کے بھیجا ہے اس کو تو ہم نے اپنے سینے سے لگانا ہے تا کہ اس کے نور سے ہمارے سینے کے داغ ڈھل جائیں اور ظلمات چھٹ جائیں میں نے پچھلے سال چند خطبات يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا