خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 351 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 351

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۵۱ خطبہ جمعہ ۹ / نومبر ۱۹۷۳ء تحریک جدید کے چالیسویں سال کا اعلان خطبه جمعه فرموده ۹ نومبر ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کا سالانہ اجتماع تھا۔اُس کے معا بعد دوران سر کا بڑا شدید حملہ ہوا جس کا اثر ابھی تک باقی ہے۔اس وقت میں تحریک جدید کے چالیسویں سال کا اعلان کروں گا۔تحریک جدید جماعت احمدیہ کی تاریخ میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے۔تحریک جدید کی ابتدا سے قبل اگر چہ احمدیت دنیا کے ملک ملک میں پہنچ چکی تھی اور قریباً ہر ملک میں دو ایک خاندان احمدیت کی طرف منسوب ہونے والے تھے۔لیکن منظم طور پر اُس وقت کے ہندوستان سے باہر ابھی کام نہیں شروع ہوا تھا۔اگر چہ جماعت اپنے مرکز اور اُس ملک میں جہاں جماعت کا مرکز تھا مضبوط ہو رہی تھی اور پھیل رہی تھی اور وسعت اختیار کر رہی تھی اور طاقت پکڑ رہی تھی لیکن اپنے مرکز کے ملک سے باہر منظم اور وسیع اور مؤثر اور کامیاب کام ابھی شروع نہیں ہوا تھا۔پھر ”تحریک“ کی ابتدا ۱۹۳۴ء میں ہوئی تو جس طرح کوئی طاقت اپنی حدود میں سمانہ سکے اور پھر وہ زور لگا کر باہر نکلے اور پھیلے اس طرح جماعت احمدیہ کی طاقت جس کو اللہ تعالیٰ نے دنیا میں اسلام کے غلبہ کے لئے قائم کیا تھا ملک ہند میں سما نہ سکی۔پھر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے کہ وہ ملک ہند سے باہر نکلی اور بڑے زور اور جذ بہ اور قربانیوں کے ساتھ