خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 783 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 783

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۸۳ خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۷۴ء اللہ تعالیٰ کے پیار کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ بغض و عداوت کو اپنے قریب نہ آنے دو خطبه جمعه فرموده ۱۵ نومبر ۱۹۷۴ ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں :۔أدعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ - وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بعد اصلاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ - (الاعراف:۵۷،۵۶) پھر حضور انور نے فرمایا۔پہلے تو میں اپنے دوستوں کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ عملِ صالح کے معنے موقع محل پر عمل کرنے کے ہوتے ہیں۔غلط جگہ پر صحیح کام بھی اسلام میں پسندیدہ نہیں اس لئے موقع اور محل کے مطابق کام کرنے کا حکم ہے مقام بھی صحیح ہونا چاہیے اور کام بھی صحیح ہونا چاہیے۔اگر کسی دوست نے مجھے کوئی خط دینا ہو تو اس کے لئے صحیح جگہ میرا دفتر ہے مسجد اقصی نہیں ہے، بہر حال دوستوں کو یہ یادرکھنا چاہیے کہ اسلام نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ اعمالِ صالحہ بجالا و یعنی ایسی نیکیاں بجالانے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے جو موقع اور محل کے مطابق ہوں۔اس حکم کو ہمیشہ مذنظر رکھنا چاہیے اور اس کے مطابق اعمال بجالانے چاہئیں تا کہ ثواب حاصل ہو۔