خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 671 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 671

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۷۱ خطبه جمعه ۱۶ را گست ۱۹۷۴ء ابتلا کے زمانہ اور سخت گھڑیوں میں اللہ تعالیٰ کے پیار کا اظہار خطبه جمعه فرموده ۱۶ راگست ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہ ابتلاؤں کا زمانہ ، دعاؤں کا زمانہ ہے اور سخت گھڑیوں ہی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت اور پیار کے اظہار کا لطف آتا ہے۔ہماری بڑی نسل کو بھی اور ہماری نوجوان نسل اور اطفال کو بھی ، مردوزن ہر دو کو یہ یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب مہدی کے ذریعہ غلبہ اسلام کا جو منصوبہ بنایا ہے اُسے دنیا کی کوئی طاقت نا کام نہیں کر سکتی۔اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے منصوبوں کو زمینی تدبیریں نا کام نہیں کیا کرتیں۔پس غلبہ اسلام کا یہ منصوبہ تو انشاء اللہ پورا ہوکر رہے گا۔جیسا کہ کہا گیا ہے اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا اور جیسا کہ ہمیں بتایا گیا ہے نوع انسانی کے دل جماعت احمدیہ کی حقیر قربانیوں کے نتیجہ میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے فتح کئے جائیں گے اور نوع انسانی کو حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں رب کریم کے قدموں میں جمع کر دیا جائے گا۔یہ بشارتیں اور یہ خوشخبریاں تو انشاء اللہ پوری ہو کر رہیں گی۔ایک ذرہ بھر بھی ان میں شک نہیں البتہ جس چیز میں شک کیا جاسکتا ہے اور جس کے نتیجہ میں ڈر پیدا ہوتا ہے وہ صرف یہ ہے کہ جو ذمہ داریاں اللہ تعالیٰ نے اس کمزور جماعت کے