خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 661
خطبات ناصر جلد پنجم ۶۶۱ خطبہ جمعہ ۲۶ جولائی ۱۹۷۴ء جماعت احمدیہ کے ذریعہ نوع انسانی کے دل اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کامیابی کے ساتھ جیت لینے کا وعدہ دیا ہے لیکن یہ وعدہ مجھے اور آپ کو نہیں دیا گیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میرا وعدہ پورا ہوگا لیکن اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبا ہو گے تو میں ایک اور قوم لے آؤں گا۔ایک اور نسل پیدا ہوگی جو قربانیاں دینے والی اور ذمہ داریوں کو نباہنے والی ہوگی اور اس کے وجود میں میری بشارتیں پوری ہوں گی اور وہی قوم یا نسل اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو حاصل کرنے والی ہوگی۔اس لئے تم دعائیں کرو اور بہت دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ نے جن عظیم رحمتوں اور فضلوں کا وعدہ فرمایا ہے وہ ہم پر نازل ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان رحمتوں اور فضلوں کی عظمت کو یہ کہہ کر بیان فرمایا ہے ะ صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا صحابہ رضوان اللہ علیہم کی زندگیوں کو دیکھو وہ کون سی نعمت تھی جو اُن کو نہیں ملی تھی اور وہ کون سی رحمت تھی جو اُن پر نازل نہیں ہوئی تھی اور وہ کون سافضل تھا جو اُن کے شامل حال نہ ہوا تھا۔جماعت احمدیہ کے ساتھ بھی خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور فضلوں کا وعدہ ہے۔مگر یہ صحابہ کی طرح قربانیاں دینے کے بعد ہی پورا ہوگا، پہلے نہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں قربانیاں پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )