خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 583 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 583

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۸۳ خطبہ جمعہ ۳۱ مئی ۱۹۷۴ء تو کوئی چیز نہیں ہے جس دل میں مادی دھڑکن سے زیادہ نمایاں اور زیادہ مؤثر طریقہ پر خدا اور اس کے رسول کی محبت اور عشق کی دھڑکن ہو وہ دل ہے جس کے اوپر یہ عالمین قربان کر دیئے جاتے ہیں۔وہ دل اپنے سینوں میں پیدا کرو اور محبت اور پیار کے ساتھ ان لوگوں کے دلوں کو جیتو جوا اپنی ناسمجھی کی وجہ سے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ آپ کے دشمن ہیں۔تم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ تم ان کے دشمن نہیں ہو بلکہ تم ہی ان کے خیراہ ہو، تم ہی ان سے حقیقی پیار کرنے والے ہو تم ہی ان کے دکھوں کو دور کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔تم نے ان کے او پر اتنا احسان کرنا ہے کہ ان کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان کی معرفت حاصل ہو جائے۔وہ چوٹی بہت ہی بلند ہے جہاں تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا احسان پہنچا لیکن خاردار جھاڑیاں بیچ میں ہیں وہ نظر نہیں آرہیں ان خار دار جھاڑیوں کو تم نے محبت اور پیار کے ساتھ صاف کرنا ہے اور پھر اس محبت اور پیار کے نتیجہ میں جو ایک نورانی فضا پیدا ہوگی اس سے انہیں پتہ لگے گا کہ ہمارا محسن اعظم جو تھا ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کا کیا مقام تھا۔اس کے لئے کوشش کرنی ہے۔چھوٹی چھوٹی باتوں کے پیچھے پڑ کر اپنے اوقات ضائع نہ کرو اور خواہ وقتی طور پر ہی کیوں نہ ہو دوسروں کو ابتلا میں نہ ڈالو اور جو ایسے منصوبے ہیں جو غلبہ اسلام کی راہ میں روڑے اٹکانے والے ہیں ان منصوبوں میں خود کو شامل نہ کرو۔تم اس کام کے لئے نہیں پیدا کئے گئے۔دعائیں کرو اور صبر سے کام لو اور ہمہ وقت خدمت کے لئے تیار رہو اور جس شخص کو یہ وہم ہے کہ وہ آپ کا اشد ترین دشمن ہے اپنی پیاری خدمت کے ساتھ اس کے اس وہم کو دور کرنے کی کوشش کرو تا کہ جو ہم چاہتے ہیں وہ ہمیں جلد تر مل جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔روزنامه الفضل ربوه ۲۹ جون ۱۹۷۴ء صفحه ۲ تا ۵)