خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 565 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 565

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۶۵ خطبہ جمعہ ۲۴ رمئی ۱۹۷۴ء مامورین کی جماعتوں کی طرح جماعت احمدیہ کو بھی ابتلاؤں میں سے گزرنا پڑے گا خطبه جمعه فرموده ۲۴ رمئی ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ تلاوت فرمائیں:۔ص وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ۔(ص:۲) انْزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِنْ بَيْنِنَا بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِى بَلْ لَمَّا يَذُوقُوا عَذَاب - اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَابِنُ رَحْمَةِ رَبَّكَ الْعَزِيزِ الْوَهَّابِ - ( ص : ١٠٩) فَإِذَا جَاءَ أَمْرُ اللَّهِ قُضِيَ بِالْحَقِّ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُونَ - (المؤمن : ۷۹ ) پھر حضور انور نے فرمایا:۔قرآن عظیم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک جب بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ذکر و ہدایت اور نصیحت کی باتیں (خواہ شریعت اور ہدایت سے تعلق رکھنے والی ہوں یا شریعت و ہدایت کی یاددہانی کے طور پر ہوں) خدا تعالیٰ کے انبیاء اور مامورین کی بعثت کے ذریعہ دنیا میں نازل ہوتی ہیں اُس وقت وہ دنیا جس کی طرف کوئی نبی یا مامور مبعوث ہوتا ہے دو گروہوں میں منقسم ہو جاتی ہے۔ایک گروہ ایمان لے آتا ہے