خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 527
خطبات ناصر جلد پنجم ۵۲۷ خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۷۴ء پھیلاؤ ہے چھ مہینے کا پودا ایک فٹ کی گاچی نکالنے سے دوسری جگہ لگ سکتا ہے اور پل سکتا ہے لیکن چار سال کا پودا ایک فٹ کی گاچی نکالنے سے نہیں ہلے گا کیونکہ اس کو زندہ رکھنے کے لئے جتنی جڑوں کی ضرورت ہے وہ چار یا پانچ یا سات فٹ کے گھیر میں اور پانچ یا سات فٹ کی گہرائی میں ہے۔پس جب اُن بادشاہوں کا حکم ہوتا تھا وہ پورا کیا جاتا تھا۔بادشاہ کہ دیتا تھا جب میں واپس آؤں تو یہاں پھلدار پودے بھی ہوں وہ آٹھ آٹھ فٹ کی گا چیاں نکالتے تھے اور اُن کے پاس ہاتھی اور دوسرے ایسے سامان تھے کہ ان پودوں کو اس طرح باندھتے تھے کہ گاچ ٹوٹتی نہ تھی۔اس کے لئے ایک تو وتر ، صحیح ہونا چاہیے ورنہ مٹی بھر جائے گی اور اگر صحیح و تر ہو اور مٹی گرے نہیں اور جڑیں نگی نہ ہوں تو چار سال کا پودا بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ بآسانی لگ سکتا ہے۔مغل بادشاہوں نے ایسا کر دکھایا اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کا یہ مطلب نہیں کہ انسان تدبیر نہ کرے مثلاً کوئی شخص دو مہینے کے آم کے پودے کے نیچے منہ کھول کر لیٹ جائے اور آم کا رس اس کے منہ میں ٹپکے۔یہ مطلب تو نہیں کہ قوانین قدرت الہی قوانین کو توڑے بھی اور بھلائی کی امید بھی رکھے۔بنیادی طور پر اسلام نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے اور اسے اچھی طرح ذہن نشین کرو کیونکہ آج کے کمیونسٹ دہریہ کا جو اعتراض مذہب پر ہے اس کی بڑی وجہ اس مسئلہ کو جو اسلام نے پیش کیا ہے نہ سمجھنا ہے کیونکہ دوسرے مذاہب نے اس چیز کو اُن کے سامنے نہیں رکھا نہ اپنی زندگیوں میں اس پر عمل کیا۔بنیادی تعلیم اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کے متعلق بھی یہ ہے کہ اس دنیا اور عالمین میں جو چیز بھی پائی جاتی ہے اس کے متعلق فرما یا سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية: ۱۴) کوئی استثنا نہیں۔بغیر استثنا کے ہر چیز تمہاری خدمت کے لئے پیدا کی گئی ہے یہ اعلان کیا لیکن یہ نہیں کہ تم سکتے بیٹھ جاؤ ہاتھ پر ہاتھ دھر کے بیٹھے رہو، اونگھتے رہو، افیم کھانی شروع کر دو، زندگی میں تمہیں کوئی دلچسپی نہ ہو ، تم محنت نہ کرو تم وہ قانون جو فائدہ اٹھانے کے ہیں نہ سیکھو اور مشاہدات تمہارے کمزور ہوں پھر بھی تم اس سے فائدہ اٹھا لو گے اور مخلوق تمہاری خادم بنی رہے گی جہاں ایک طرف یہ اعلان کیا کہ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّبُواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ وہاں دوسری طرف یہ اعلان کیا کہ ليْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعى (النجم :۴۰) کہ یہ چیزیں تمہاری خادم تو ہیں