خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 483 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 483

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۸۳ خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء تفصیل سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔خلوص نیت کے ساتھ جو حالات ہیں لکھ دو یا اس کے مطابق نیت کر لو۔اللہ تعالیٰ ثواب دے گا اور اجر دے گا۔اس کی رحمتوں کے دروازے کھلیں گے۔بہر حال چار کروڑ تئیس لاکھ تک ہم پہنچ چکے ہیں ابھی کچھ وقت باقی ہے اور ابھی بہت سے علاقے بھی باقی ہیں جن سے وعدہ جات آنے ہیں۔مثلاً ایک ضلع کا مجھے علم ہے وہ کہتے ہیں ہم ہیں لاکھ سے آگے نکلیں گے اور ابھی تک میرا خیال ہے سات آٹھ لاکھ سے زیادہ بحیثیت مجموعی اس ضلع کے وعدے نہیں ہوئے جو ہم تک پہنچے ہیں یہ کام تو بشاشت سے ہونے والے ہیں اور ہوں گے۔میں نے بتایا تھا کہ ہمیں تو پتہ نہیں تھا ایک منصوبہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے عاجز بندوں کے ذریعہ جاری کر دیا اور پھر وہ باتیں سامنے آگئیں جو اس منصوبہ کی متقاضی تھیں اور دل میں یہ یقین پیدا ہوا کہ جس بالا ہستی نے ، قادر و توانا نے ، جس کے علم میں ضرورت تھی اُس نے ہمارے دماغ میں صرف منصوبہ ڈال دیا بعد میں کہا یہ ضرورت ہے جس پر ہمیں یقین ہے کہ وہ ضرورت پوری ہوگی یعنی ہماری یہ جدوجہد کامیاب ہوگی اور ساری دنیا اکٹھی ہو کر بھی اللہ تعالیٰ کے اس منصو بہ کو ناکام بنانے کی کوشش کرے تو خود نا کام ہو جائے گی خدا تعالیٰ کا منصوبہ نا کام نہیں ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ ایسا ہی ہوگا - رَضِيْنَا بِاللَّهِ رَبِّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُوْلًا - (روز نامه الفضل ربوہ یکم مئی ۱۹۷۴ ء صفحه ۲ تا ۵)