خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 474 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 474

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۷۴ خطبہ جمعہ ۱۵ رفروری ۱۹۷۴ء اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی قربانیاں پیش کرینگے تو اسلام کے غلبہ کے لئے خدا کے نزدیک جس قدر بھی مادی ذرائع کی ضرورت پیدا ہوگی وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے عطا کئے جائیں گے اور اس کام کے لئے جس قدر دعاؤں کی ضرورت ہوگی۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جماعت کو یہ تو فیق عطا کرے گا کہ وہ دعائیں کریں تا کہ جہاں تک ہمارے امکان میں ہے ہم تدبیر اور دعا کو انتہا تک پہنچادیں اور خدا تعالیٰ کے آلہ کار بنتے ہوئے اسلام کو دنیا پر غالب کرنے کا ذریعہ بنیں اور اس کی رحمتوں کے وارث بن جائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔روزنامه الفضل ربوه ۵ / مارچ ۱۹۷۴ء صفحه ۲ تا ۴)