خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 380 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 380

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۸۰ خطبه جمعه ۳۰/ نومبر ۱۹۷۳ء ہے لیکن کسی وقت نو جہاں ہجوم میکشاں ہو گا۔لوگ عشق الہی اور محبت رسول میں مست جوق در جوق یہاں آئیں گے کیونکہ یہ مرکز ذریعہ بنے گا انہیں اللہ تعالیٰ کی صفات کے سبق سکھانے کا اور ان کے دلوں میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار اور محبت پیدا کرنے کا۔جہاں تک ربوہ میں احمدیت کے مرکز اور اس سے دنیا بھر کے احمدیوں کی وابستگی کا تعلق ہے ہم نے اپنی آنکھوں سے دنیا میں عجیب نظارے دیکھتے ہیں۔میں نے اپنے دورِ خلافت میں مختلف ملکوں کے دورے کئے ہیں۔افریقہ میں میرے اور احمدیت کے ساتھ افریقن لوگوں نے جس انتہائی پیارا اور محبت کا مظاہرہ کیا وہ اسی لئے تھا کہ وہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ وہ جماعت ہے اور یہی وہ مہم ہے جس کے نتیجہ میں انہوں نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسین ترین چہرہ اپنی اصلی شکل میں دیکھا ہے اور خدا تعالیٰ کا حقیقی نور ان پر نازل ہوا چنا نچہ احمدیت کے نتیجے میں جہاں ان کے دلوں میں حقیقی تو حید قائم ہوئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کاحقیقی پیار پیدا ہوا وہاں جماعتِ احمد یہ کے ساتھ بھی ان کو محبت پیدا ہوئی اور بانی جماعت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قدر ان کے دلوں میں پیدا ہوئی گویا نظام سلسلہ اور مرکز سلسلہ کے ساتھ ان کو بڑا گہرا اور بڑا پختہ تعلق پیدا ہو گیا جو احمدیت کی صداقت کی دلیل ہے۔پس آج دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا مرکز پیشگوئیوں کے مطابق وہ مرکزی جگہ ہے جس کا تعلق حضرت مہدی معہود علیہ السلام کی جماعت سے ہے۔یہ جماعت احمدیہ کا مرکز ہی ہے جہاں سے آج دنیا بھر میں اسلام کو غالب کرنے کی عظیم الشان مہم جاری ہے۔اس لئے دنیا کی نگاہیں جماعت احمدیہ کے مرکز کی طرف اٹھ رہی ہیں۔پہلے بھی اٹھتی رہی ہیں لیکن اب تو حالات بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں اور ہمارا قدم تیز سے تیز تر ہو رہا ہے۔احمدیت کے ذریعہ اسلام دنیا میں پھیل رہا ہے جہاں پہلے تاریکی تھی وہاں اب اسلام کا نور پھیل رہا ہے۔لوگوں کے دلوں میں اسلام کے لئے عشق اور محبت پیدا ہو رہی ہے۔شیطانی ظلمات کی جگہ اب توحید حقیقی کی حکمرانی قائم ہورہی ہے۔کچھ عرصہ ہوا میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ جلسہ سالانہ پر غیر ممالک کی احمدی جماعتوں کے