خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 249
خطبات ناصر جلد پنجم ۲۴۹ خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۷۳ء ایک صدی کے بعد احمدیت کے غلبہ کے قرائن ظاہر ہونے شروع ہو جائیں گے خطبه جمعه فرموده ۳/ اگست ۱۹۷۳ء بمقام مسجد فضل۔لنڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے آیہ کریمہ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْراتِ (البقرۃ: ۱۴۹) کی تلاوت فرمائی۔اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس زمانے میں مختلف اقوام ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی جو کوشش کر رہی ہیں اس سے قبل اس قسم کا نظارہ انسانی تاریخ میں ہمیں نظر نہیں آتا اور جب اس مسابقت کی دوڑ پر تقویٰ کی نگاہ سے غور کرتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے میں جو ذرائع اور وسائل استعمال کئے جارہے ہیں ان میں سے بعض نیک ، جائز اور حلال وسائل نہیں۔اسی طرح جس نتیجے تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ بھی خیر اور بھلائی کا نتیجہ نہیں یعنی اس کے نتیجے میں نوع انسانی کے لئے کسی قسم کی بھلائی اصلاح، نیکی یا خوشحالی مد نظر نہیں۔دنیا نے آج جس قدر جد و جہد اٹامک ریسرچ کے میدان میں کی ہے جس کے نتیجے میں اٹا مک اور ہائیڈ روجن بم بنائے ہیں اتنا بڑا سرمایہ جہاں تک مجھے علم ہے کسی اور تحقیق پر انسان نے خرچ نہیں کیا۔اس وقت بعض ایسے ممالک بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ اس وقت تک جو بم انہوں نے بنائے ہیں وہی کافی ہیں مزید بموں کی ضرورت نہیں اور وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ اگر بعض دوسرے