خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 163
خطبات ناصر جلد پنجم ۱۶۳ خطبہ جمعہ ۱۱ رمئی ۱۹۷۳ء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب مہدی علیہ السلام کی جماعت کا قدم ہر سال آگے ہی بڑھتا ہے فرمائی:۔خطبه جمعه فرموده ۱۱ رمئی ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کی تلاوت ط وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلِاَنْفُسِكُمْ ، وَ مَا تُنْفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ ۖ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَاَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ۔(البقرة : ۲۷۳) اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں نے ۱/۲۰ پریل کو صدرانجمن احمدیہ کے بجٹ کو پورا کرنے کے متعلق ایک خطبہ دیا تھا اس میں میں نے ایک طرف احباب جماعت کو تو جہ دلائی تھی کہ وہ اپنا اپنا بجٹ پورا کریں اور دوسری طرف سے یہ امید ظاہر کی تھی کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس جماعت کا قدم آگے ہی آگے بڑھائے گا۔احباب چندوں کی ادائیگی کے لحاظ سے بھی ایک مقام پر نہیں ٹھہریں گے۔لیکن اس وقت میں نے اس تشویش کا تفصیل سے ذکر نہیں کیا تھا جس میں ناظر صاحب بیت المال مبتلا تھے چنانچہ ۱/۲۱ پریل کو جب کہ مالی سال ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے تھے بجٹ میں ۲,۱۷,۸۷۱ روپے کی کمی تھی یہ ایک بڑی رقم ہے اس سے ان کے دل میں جو فکر اور