خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 162 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 162

خطبات ناصر جلد پنجم ۱۶۲ خطبہ جمعہ ۴ رمئی ۱۹۷۳ء اور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ رحمت الہی کو جذب کر کے اور مستانہ وار اپنے ربّ کریم کی طرف رجوع کر کے خدائے قادر و توانا کی غیرت کے عظیم نشان دیکھنے کی کوشش ہمارا فرض ہے۔ایسے حالات میں ہماری یہ دعا ہوگی کہ اے رحیم خدا! ہمیں مقبول دعاؤں کی تو فیق عطا فرمائیوجس کے نتیجہ میں ظلمات“ خدا کے نور سے بدل جائیں اور دنیا و اشرقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا (الزمر : ٧٠) کا نظارہ دیکھنے لگ جائے۔اللھم آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۳ رمئی ۱۹۷۳ء صفحه ۲ تا ۱۰)