خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 79 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 79

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۹ خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۳ء ہی اس کا پیار ملتا ر ہے۔اس دنیا میں بھی اور اُخروی زندگی میں بھی۔اللہ تعالیٰ کے ایک لمحہ کے پیار کے سامنے ساری دنیا کے خزانے بیچ ہیں۔ہمیں ڈیڑھ سال تک اللہ کے پیار اور محبت کو پانے کی توفیق ملی۔اس عرصہ میں اُن کی خدمت ، سکول کی عمارت ،سکول کا انتظام ،سکول کے فرنیچر ،سکول کے لئے یہاں سے اساتذہ بھجوانا وغیرہ کوئی معمولی خدمت نہیں ہے۔پھر اس کے علاوہ یہ خدمت بھی ملی کہ جو لوگ وہاں پیسے کمانے گئے تھے ان کو پیسے نہیں کمانے دیئے اور اب اُن کو بڑی دقت کا سامنا ہے۔حکومت ان کو معاوضہ دے گی تو ضرور لیکن اتنا نہیں دے گی جتنا وہ سوچ رہے تھے وہ سمجھتے تھے کہ سارے مل کر حکومت سے زیادہ سے زیادہ روپیہ کمانے کی کوشش کریں لیکن چونکہ ایک حصہ ( یعنی احمدیوں) نے کہا کہ ہم حکومت سے ایک دھیلہ نہیں لیتے۔اس لئے اب ان کی خواہشات پوری نہ ہوسکیں گی۔اس کے علاوہ اس سٹیٹ کے باشندے گو باہر نکل کر احمدی ہو جاتے تھے لیکن وہاں ریاست کے اندر ہمارے مبلغ کا جانا بھی مشکل تھا۔اب وہاں ہماری تبلیغ کا دروازہ کھل گیا ہے یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر سب سے بڑا فضل ہوا ہے۔اب وہاں نئی جماعتیں قائم ہونی شروع ہو گئی ہیں ابھی پرسوں اترسوں مجھے خبر ملی کہ اس ریاست میں جماعتِ احمدیہ کی پہلی مسجد بھی بن گئی ہے۔الْحَمدُ لِلّهِ عَلى ذلِكَ ـ پھر جیسا کہ میں نے پہلے اشارہ کیا تھا وہاں کے چند لوگوں نے جو وہاں کی دینی اور دنیوی اثر و رسوخ رکھنے والی ہستیاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تو بڑی دیر سے احمدی ہیں۔جماعت سے ان کا عملی تعلق اس وجہ سے نہیں تھا کہ اس علاقے کے حالات ہی کچھ ایسے تھے۔چنانچہ ایسے ہی ایک بہت بڑے آدمی سے ہمارے ایک احمدی ٹیچر نے کہا اگر آپ اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں تو پھر حضرت صاحب کو لکھ دوں تو وہ کہنے لگے میرے متعلق ضرور لکھ دو، میرے لئے دعا کے لئے بھی عرض کرو اور یہ بھی لکھو کہ میں تو حکیم فضل الرحمان صاحب کے زمانہ میں بچہ تھا اُن کے پاس پڑھا کرتا تھا اس وقت سے احمدی ہوں۔اب دینی اور دنیوی ہر دولحاظ سے اس کا بڑا بلند مقام ہے۔اس نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ وہاں اور بھی بہت سے چھپے ہوئے احمدی ہیں گویا وہاں احمدی تو تھے لیکن ہمیں ان کا علم نہیں تھا وہاں کے مقامی حالات کی وجہ سے جماعت سے ان کا کوئی عملی تعلق