خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 768 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 768

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۶۸ خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۷۴ء ایک روٹی کھائیں گے ٹھیک ہے کوئی ایسی بات نہیں ویسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شروع میں لگا تار روزے رکھے تو اُس وقت آپ نے فرمایا کہ میں نے کہا چلو یہ بھی تجربہ کرتے ہیں کہ کم سے کم کتنا کھا کر آدمی صحت کے ساتھ زندہ رہ سکتا ہے تو کھانا کم کرتے رہے اور ایک روٹی کے اوپر آگئے یا شاید آدھی روٹی کے اوپر آگئے بعض دفعہ بیماری میں ( ہمیشہ تو نہیں ) میرا بھی کبھی کبھی خون کی شکر کا نظام Upset ہو جاتا ہے۔ابھی پچھلے دنوں جو پتلا پھل کا ہمارے گھروں میں پکتا ہے وہ نصف پھل کا میں کھا تا تھا اور میں نے اندازہ لگایا کہ چوبیس گھنٹے میں میرے آٹے کی خوراک سوا چھٹانک ہے تو میں بہت ٹھیک رہا۔نا معلوم سی کمزوری ضرور پیدا ہوتی ہے لیکن خدا نے فضل کیا۔اصل تو اللہ ہی فضل کرنے والا ہے آج میں بتاتا ہوں کہ میری شکر کافی بڑھ گئی تھی اور ۲۳۰ تک چلی گئی تھی اور انگریزی دوائی میں کھاتا نہیں اور کل جو ٹیسٹ (Test) کوئی چار ہفتہ کے بعد لیا تو وہ ۲۳۰ سے گر کر ۱۶۰ پر آ گیا ہے اَلْحَمدُ لِلهِ۔تھوڑی سی ابھی زیادتی ہے۔میرا خیال ہے ایک دو ہفتوں میں بغیر انگریزی دوائی کھانے کے اسی طرح کھانے کا پر ہیز کر کے وہ ٹھیک ہو جائے گا۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لنگر کا نظام یعنی دارالضیافت کو ہنگامی حالات کے لئے چاول زیادہ خرید نے چاہئیں۔وہ جلدی پک جاتے ہیں۔دوسرے یہ کہ اس سال ہمارا کوئی مہمان اعتراض نہیں کرے گا۔اگر اُن کو باسمتی کی بجائے آپ موٹا چاول دیں کیونکہ قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اور کھانے کے سلسلہ میں روٹی پکانے کے لئے سارے ربوہ کا ہر گھر تیار ہو۔ربوہ میں ایک ہزار اور دو ہزار کے درمیان چولھے گرم ہوتے ہیں اگر ضرورت پڑی، خدا کرے کہ ضرورت نہ پڑے لیکن اگر ضرورت پڑے تو ہر گھر سو روٹیاں پکا کر دے دے تو ایک ہزار گھروں سے ایک لاکھ روٹی مل جائے گی اور ہمارا ایک ایک روٹی ( فی کس ) والا حساب ٹھیک ہو جائے گا کچھ چاول ہو جائیں گے۔دوسرے یہ کہ جو بیرون ربوہ اپنے احمدی دیہاتی ہیں ( شہریوں کے لئے مشکل ہے ) دیہاتی احمدی پیڑے بنا کر روٹی گھڑ کے مشینوں پر ڈالنے کے لئے احمدی مرد یا احمدی عورتیں ابھی سے تیار کی جائیں اور مرد بھی ساتھ ساتھ ہوں۔