خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 729 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 729

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۲۹ خطبہ جمعہ ۱۱ را کتوبر ۱۹۷۴ء اصل چیز ایمان ہے اور اس میں تمام گناہوں سے بچنا اور تمام نیکیوں کا بجالا نا شامل ہے خطبه جمعه فرموده ۱/۱۱ اکتوبر ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج جمعہ ہے۔یہ جمعہ ماہِ رمضان کا جمعہ ہے اور ماہِ رمضان کے یہ ایام رمضان کے آخری عشرہ کے ایام ہیں۔رمضان کا مہینہ دعاؤں کا مہینہ ہے رمضان کا مہینہ قبولیت دعا کا مہینہ ہے۔رمضان کا مہینہ انسان کو انسان کے پہلو پر لا کھڑا کرنے کا مہینہ ہے۔رمضان کا مہینہ شرف انسانی کے قیام کا مہینہ ہے۔رمضان کا مہینہ اخوت کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کا مہینہ ہے۔رمضان کا مہینہ بہت ہی ذکر الہی کرنے کا مہینہ ہے۔مختلف قسم کی عبادات بجالانے کا مہینہ ہے۔بہت ہی بابرکت مہینہ ہے جس میں سے گزرتے ہوئے اب ہم اس کے آخری عشرہ میں داخل ہو چکے ہیں۔اس آخری عشرہ کی بھی بعض خصوصیات ہیں مثلاً یہ کہ اس عشرہ میں لیلۃ القدر کی تلاش کا حکم دیا گیا ہے یعنی اس کی ہر رات کو تلاش کی رات بنا دیا۔ہر رات کو خدا تعالیٰ کے حضور جھکنے اور متضرعانہ دعاؤں کی گھڑیاں بنا دیا اور عام طور پر بہت سے لوگوں کو وہ گھڑیاں نصیب ہو جاتی ہیں۔جن میں دعائیں قبول ہوتی ہیں اور وہ لوگ اپنی ذہنیت اور ایمانی کیفیت کے لحاظ سے ایسے ہوتے ہیں کہ جو نوع انسانی کے لئے دعائیں کرنے والے ہوتے ہیں اور ان کی دعاؤں کی قبولیت کے نتیجہ میں انسانیت اور