خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 727 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 727

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۲۷ خطبه جمعه ۴/اکتوبر ۱۹۷۴ء ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو خبر دی ہے وہ ہمارے لئے حکم ہے کہ مہدی معہود علیہ السلام، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے پیارے اور بہادر اور محبوب روحانی فرزند اور اسلام کے جرنیل ہیں۔آپ اس اُمت کے جرنیل ہیں اس لئے کہ اُمت مسلمہ میں ہم سے پہلے جو بزرگ گزرے ہیں ، ان سب نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مہدی علیہ السلام کے زمانہ میں اسلام ساری دنیا کے انسانوں کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دے گا۔تمام ادیان باطلہ پر اسلام کا کامل غلبہ مہدی علیہ السلام کے زمانہ میں مقدر ہے۔اس لئے مہدی علیہ السلام کی بڑی شان ہے لیکن بڑی شان ہے ہمارے مقابلہ میں کیونکہ آپ نے جو کچھ لیا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے لیا ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت آپ کا مقام احقر الغلمان ہے اور ہماری نسبت سے آپ کا مقام بڑا بلند ہے۔بہر حال جو بات میں اس وقت آپ کے ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارا اس واقعہ پر ہی رد عمل نہیں بلکہ زندگی کے ہر واقعہ پر ہمارا رد عمل ایسا ہوتا ہے اور ایسا ہونا چاہیے کہ جس میں اپنے نفسانی جوش کا شائبہ نہ ہو اور جس میں تکبر اور فخر اور غرور بالکل نہ ہو اور انسان یہ سمجھے کہ میں نیست ہوں۔میں لاھی محض ہوں۔جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو میرا اپنا ہے ہی کچھ نہیں اور اگر آپ (احمدیوں) کی زندگی کا سہارا اللہ تعالیٰ کا فضل ہو اور آپ کو اس حقیقت کا احساس ہو تو پھر آپ کو کسی اور چیز کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسا ہی بنا دے۔روزنامه الفضل ربوه ۲ / نومبر ۱۹۷۴ ، صفحه ۲ تا ۵)