خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 54 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 54

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۴ خطبہ جمعہ ۲ / مارچ ۱۹۷۳ء کرنا ان معنوں میں عربی زبان اسلام کے لفظ کو استعمال کرتی ہے۔میں نے بتایا ہے کہ اصطلاحی معنے لغوی معنی کو محدود کرتے ہیں۔اسی لئے جب میں ۱۹۶۷ء میں یورپ کے دورے پر گیا تو ایک موقع پر یہ لطیفہ ہوا کہ تین مختلف سوسائٹیز کے چار چار نمائندے بارہ کی تعداد میں جب مجھے ملے (جن میں دو گروہ عیسائی پادریوں کے تھے اور ایک گروہ سکالرز کا تھا) تو اُن سے بڑی اچھی طرح باتیں ہوتی رہیں لیکن ایک پادری کچھ شوخ اور بے ادب تھا۔اسلام کے متعلق اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جب اس کی زبان سے بے ادبی کا کلمہ نکلا تو خدا تعالیٰ کی عطا کردہ تفہیم کے پیش نظر میں نے اس کو اس معاملے میں جواب نہ دیا بلکہ باتوں باتوں میں یہ کہا کہ سن آف مین Son of man) نے یہ کہا ہے کہ وہ چونکہ حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا بھی مانتے ہیں۔(حالانکہ سن آف مین کا محاورہ انجیل میں بڑی کثرت سے استعمال ہوا ہے ) اس لئے وہ بڑا سٹپٹا یا۔اس پر ان سب کی توجہ بٹ گئی اور وہ حملہ سے دفاع کی طرف آگئے۔کہنے لگے یہ تو ہماری اصطلاح ہے۔میں نے کہا ٹھیک ہے یہ تمہاری اصطلاح ہے لیکن سن آف مین (Son of man) کے معنے سن آف مین(Son of man) کے علاوہ کوئی اور ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ اصطلاح لغوی معنے کو محدود کرتی ہے اس میں وسعت پیدا نہیں کرتی وہی پادری کہنے لگا نہیں۔میں نے دل میں کہا میرا مقام بحث کرنے کا نہیں بلکہ اللہ پر توکل کرنے کا ہے چنانچہ جو ان کا لیڈر تھا اس کو میں نے کہا کہ یہ کہتا ہے کہ نہیں ایسا نہیں ہوسکتا۔میں اس کو جواب دینا نہیں چاہتا تم اس کا جواب دو۔ان کے لیڈر نے کہا یہ ٹھیک کہتے ہیں تم غلط کہتے ہو۔غرض اسلام میں اسلام کی اصطلاح لغوی معنی کو بہر حال محدود کرے گی یعنی لغت اگر اسلام کے لفظ کو چار معانی میں استعمال کرتی ہے تو یہ اس سے کم معانی میں استعمال کرے گی۔چنانچہ اسلام کی اصطلاح بلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنُ میں استعمال ہوتی ہے۔اس آیہ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ اسلام کے اصطلاحی معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنا تمام وجود اللہ تعالیٰ کو سونپ دینا۔گویا لغوی معنی کے برعکس اپنے آپ کو کسی کے سونپ دینا اصطلاحی معنے ہیں اسلام کے اور بھی معنی ہیں لیکن باقیوں کی نسبت اس کو اصطلاحی معنوں کے لحاظ سے اسلام نے