خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 697 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 697

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۹۷ خطبہ جمعہ ۱۳ رستمبر ۱۹۷۴ء انسان پر اللہ تعالیٰ کا یہ حق ہے کہ وہ اس کی تسبیح کرے ، تحمید کرے شرک نہ کرے اور فسق و فجور میں مبتلا نہ ہو۔اس کا کہنا مانے اس کے حکم کو توڑنے والا نہ ہو۔خدا تعالیٰ جو کہتا ہے یعنی جو اوامر ہیں ان کے مطابق کام کیا جائے اور جو کہتا ہے نہ کر و یعنی نواہی ہیں ان کے مطابق قطع تعلق کرلو، تو پھر خدا تمہیں مل جائے گا۔گو یا ظلم کے ایک معنی حقوق اللہ کوا دا نہ کرنے کے ہیں۔پس وہ حق جو خدا کا بندہ پر ہے اس میں تجاوز نہ ہو۔اس کو تلف نہ کیا جائے۔- بَيْنَ الْإِنْسَانِ وَبَيْنَ النَّاسِ کہ وہ حقوق جو ایک شخص پر النَّاس، یعنی عوام کے ۲ ہیں انسان ان حقوق کو تلف نہ کرے۔اگر تلف کرے گا تو ظالم بن جائے گا۔بَيْنَ الْإِنْسَانِ وَبَيْنَ نَفْسِه که انسان پر اس کے نفس کے بھی کچھ حقوق ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی لوگوں کو فرمایا ہے کہ تم اپنے نفس کے حقوق کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ کیا کرو مثلاً نفس کا سب سے بڑا حق تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جس قدر روحانی قوتیں اور استعداد میں دی ہیں ان کو صحیح اور کامل نشو ونما دے کر وہ اپنے دائرہ کے اندر خدا تعالیٰ سے قریب سے قریب تر ہو جائے۔یہ نفس کا ایک حق ہے۔اس حق کی ادائیگی کے لئے پھر دنیا کے حقوق ہیں مثلاً انسان جان کر اتنا بھوکا نہ رہے کہ کمزوری پیدا ہو جائے اور وہ نفس کے روحانی حقوق نہ ادا کر سکے یا اس کا ایک دوسرا رخ بھی ہے کہ دوسرے انسانوں کا یہ حق ان کو ملتا رہے کہ وہ بھوک، پیاس یا بیماری جس کا علاج نہ ہوان تکالیف کو دور کرنے کے نتیجہ میں جو روحانی رفعتیں وہ حاصل کر سکتے تھے عبادات زیادہ غور اور توجہ اور انہماک کے ساتھ اور زیادہ وقت دے کر اور روحانی طور پر زیادہ سختیاں برداشت کر کے اس میں کمی واقع ہو جائے اور وہ اپنے دائرہ استعداد میں ان روحانی رفعتوں کو حاصل نہ کر سکے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس کو پیدا کیا ہے۔یہ پہلو بھی نفس کے حقوق کے اندر آجاتا ہے اور یہ نفس کے حقوق کے اندر اس لئے آجاتا ہے کہ بَيْنَ الْإِنْسَانِ وَبَيْنَ النَّاسِ کی رو سے عوام کے حقوق جو ایک شخص واحد پر ہیں، اس میں بھی آتا ہے اور وہ الناس کے نقطۂ نگاہ سے ہے اور بَيْنَ الْإِنْسَانِ وَبَيْنَ نَفْسِه میں اس کے اپنے نقطۂ نگاہ سے کیونکہ وہ شخص جو اپنی شخصیت