خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 684
خطبات ناصر جلد پنجم ۶۸۴ خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۷۴ء تیار ہو گئے اور آپ نے مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ میں ہاتھ دے دیا۔پس ایک ہی چیز ہے کہ مہدی معہود کے ذریعہ ہم نے اللہ تعالیٰ کو پہچانا اور مہدی معہود کے ذریعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حسین وعدہ ہمارے کانوں میں پڑا کہ اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ کا منشا یہ ہے اور اس کا منصوبہ یہ ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرے ایک عام دنیوی عقل اس کو قبول نہیں کرتی عقلاً یہ انہونی بات ہے یہ کیسے ہو جائے گا۔دنیا نے ایٹم بم بنالئے۔یہ کر لیا وہ کر لیا۔چاند پر کمند ڈال لی۔دوسرے ستاروں کی طرف اس کی نگاہیں اٹھی ہوئی ہیں اور تم یہ کہتے ہو کہ خدا نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ اسلام تمام ادیان پر غالب آئے گا۔سلف صالحین اور پہلے جو صلحاء اور اولیاء اُمت میں گزرے ہیں انہوں نے یہ لکھا ہے کہ یہ زمانہ مہدی کا زمانہ ہے وہ زمانہ آگیا۔ہم نے مہدی کو پہچانا اور اس کو قبول کیا۔ہم قربانی دیتے ہیں اللہ تعالیٰ کی محبت کی خاطر اس کی خشیت کے باعث۔وہ تو ہمیں یہ کہتا ہے کہ میں نے دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے پھر بھی ہم سستی دکھا ئیں اور اس کو ناراض کر لیں۔اور وہ تو یہ کہتا ہے کہ میں نے اس زمانہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا گھر گھر گاڑ دینا ہے اور تمہارے ذریعہ سے، ناچیز ذروں کے ذریعہ سے اپنی قدرت کے جلوے دنیا کو دکھانے کی خاطر۔اور ہم یہ کہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی ہمیں ضرورت نہیں۔ہم ست ہو جائیں گے غفلت کریں گے لیکن احمدی تو یہ نہیں کہتے۔ایک ایسی جماعت خدا تعالیٰ نے پیدا کر دی ہے کہ اسے دنیا پہچان ہی نہیں رہی کہ کس خمیر سے یہ بنی ہے اور خمیر وہی ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ میری فطرت میں ناکامی کا خمیر نہیں ہے۔ایک احمدی کی فطرت میں ناکامی کا خمیر نہیں خدا نے کہا کہ میں دنیا میں اسلام کو غالب کروں گا اور ہم اپنی جانیں تو دے سکتے ہیں مگر اس عقیدہ سے ہٹ نہیں سکتے کہ خدا تعالیٰ نے یہ کہا ہے اور یہ بات پوری ہو کر رہے گی۔یہ تو ہو کر رہے گی اور احمدی اس حقیقت کو جانتا ہے اور خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے وہ اس کے تمام احکام کی پابندی کرنے والا ہے۔تیسری چیز لا اله الا اللہ میں اور تیسرے معنی اس کے یہ ہیں کہ سوائے اللہ کے میرا کوئی معبود نہیں۔دنیا میں عالمین میں کوئی ایسی ہستی نہیں جس کی صفات کا رنگ میں اپنے اوپر چڑھاؤں