خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 49 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 49

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۹ خطبہ جمعہ 9 فروری ۱۹۷۳ء ہماری یہ کوشش ہونی چاہیے اور ہماری یہ دعا ہے کہ ہماری نوجوان نسل اور پھر بعد کی نسلیں ہماری نوجوان نسلیں ہمیشہ اپنے مقام کو پہچانتی رہیں۔اپنے ربّ کریم کے پیار کو حاصل کرتی رہیں اس کے دامن کو ہمیشہ پکڑے رکھیں اس کی رحمتوں کے ہمیشہ وارث بنے رہیں اور ان کے لئے جو جنت تیار کی گئی ہے دنیا کا کوئی حربہ ان کو اس سے محروم کرنے والا نہ ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہواور خدا کرے کہ ہم اپنے مقام کو بھی نہ بھولیں اور خدا کرے کہ اس کا نور ہمارے سروں پر ہمیشہ سایہ کرتا رہے اور اس کی رحمت کی چادر ہمیشہ ہمیں لیٹے رکھے۔روزنامه الفضل ربوہ ۱۰ / جولائی ۱۹۷۳ء صفحہ ۲ تا ۶ )