خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 654
خطبات ناصر جلد پنجم ۶۵۴ خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۷۴ء لئے جیتو ! اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو تعلق ہے جو پیار اور محبت کے نتیجہ میں اور بے لوث خدمت کے نتیجہ میں پیدا ہوا اس کو قائم رکھنا اور اس میں زیادہ حسن پیدا کرنے کی کوشش بھی تو محبت اور پیار کے نتیجہ میں ہی ہو سکتی ہے۔بہر حال شریعت محمدیہ کے مطابق اپنی زندگیاں گزار و اور ایک چھوٹا سا حکم یہ دیا گیا کہ حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ اس لئے اپنے اس ملک کی خیر خواہی کے لئے جو کچھ بن آتا ہے وہ کرو۔اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے یہ ہمارا ملک ہے جس کے لئے لے ہم نے اپنے دوسرے بھائیوں کے ساتھ مل کر بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس ملک کو ایک نہایت حسین لہلہاتے ثمر آور باغ میں تبدیل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش جماعت احمدیہ اور اس کا ہر فرد کرے گا انشاء اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے گھروں میں آبادر کھے اور تمہارے گھروں میں وہ فضا پیدا کر دے جس کا ذکر اسلام میں جنت کے متعلق آیا ہے اور تمہارے گھر اس دنیا میں تمہارے لئے بھی اور تمہارے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے لئے بھی اور پاکستان کے ہر شریف الطبع شہری کے لئے بھی دنیوی جنتیں بن جائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔سے ل از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ - سه روز نامہ الفضل ربوه ۱۳ اگست ۱۹۷۴ء صفحه ۳) 谢谢您