خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 601 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 601

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۰۱ خطبہ جمعہ ۱۴ /جون ۱۹۷۴ء نہیں۔آپ کے نمونے کو پہچانتے نہیں۔آپ کی طبیعت کے رنگ کو دیکھتے نہیں اور اس پاک اور أرفع وجود ( صلی اللہ علیہ وسلم) نے نوع انسان پر جو احسانِ عظیم کیا اور کرتا چلا گیا اور قیامت تک کرتا چلا جائے گا جب تک یہ حقیقت آپ کے سامنے نہ ہو اس وقت تک آپ اپنے اخلاق پر اور اپنی طاقتوں پر خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ نہیں چڑھا سکتے۔پس دوستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے دل میں سوچیں اور اس حقیقت کو یاد کریں کہ جس غرض کے لئے ہمیں پیدا کیا گیا ہے صاحب اختیار ہونے کے باوجود کیا ہم اس مقصد پیدائش کو پورا کر رہے ہیں؟ آج خدا تعالیٰ نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کالا یا ہوا مذ ہب اسلام دنیا میں اپنی قوت قدسیہ اور حسن و احسان کے نتیجہ میں اور اپنی خدمت کے نتیجہ میں اور بنی نوع انسان پر اپنی شفقت کے نتیجہ میں بنی نوع انسان کے دل جیت کر غالب آئے گا اور نوع انسانی کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دیا جائے گا۔یہ آسمانوں کا فیصلہ ہے اس لئے استغفار کرو اور دعائیں کرو اور اپنی فطرت کے لئے اللہ تعالیٰ کی طاقت کا سہارا مانگو اور اس وقت تک بس نہ کرو جب تک خدا تعالیٰ کی طاقت کا وہ سہارا تمہیں مل نہ جائے کیونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر تم میری ان باتوں کو مانو گے ان کی اطاعت کرو گے اور قرآن کریم کی شریعت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالو گے تو تمہیں یہ فخر نصیب ہوگا کہ تم حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار لو کیونکہ تم نے آپ کی محبت نوع انسان کے دل میں ڈالی مشرق میں بھی اور مغرب میں بھی اور شمال میں بھی اور جنوب میں بھی۔پہاڑوں کی چوٹیوں پر بھی اور سمندر کی سطح سے نیچے بھی ( بعض علاقے ایسے بھی ہیں جہاں لوگ سطح سمندر سے نیچے بستے ہیں) تم گئے اور تم نے وہاں جا کر اس مقصد کو پورا کیا جس کا وعدہ اُمت مسلمہ کو اس بشارت کے حصول کے لئے دیا گیا تھا کہ تمام دنیا پر اسلام غالب آئے گا اور نوع انسان کے دل ایک مہدی کی جماعت کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتے جائیں گے اور محبت اور پیار کے ساتھ انسان کو اسلام کی حسین تعلیم کا دیوانہ و مجنون بنادیا جائے گا۔اسلام کے عالمگیر غلبہ کی بشارت بتاتی ہے کہ یہ کام صرف اور صرف مہدی کی جماعت کے ذریعہ سے ہوسکتا