خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 600 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 600

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۰۰ خطبہ جمعہ ۱۴ /جون ۱۹۷۴ء لئے پیدا کیا ہے۔اس لئے ہم نے کسی کو نہ دکھ پہنچانا ہے اور نہ ہی کسی کے لئے بددعا کرنی ہے۔آپ نے ہر ایک کے لئے خیر مانگنی ہے۔یا درکھو ہماری جماعت ہر ایک انسان کے دکھوں کو دور کرنے کے لئے پیدا کی گئی ہے لیکن اپنے اس مقام پر کھڑے ہونے کے لئے اور روحانی رفعتوں کے حصول کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ اٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے اور سوتے جاگتے اس طرح دعائیں کی جائیں کہ آپ کی خواہیں بھی استغفار سے معمور ہو جائیں۔آپ کی خاموش اور سوئی ہوئی دنیا بھی استغفار سے معمور ہو جائیں۔ہمارے گھروں میں بچے سوتے ہوئے عموماً خواب میں بول رہے ہوتے ہیں اور جب آپ کسی بچے سے یہ کہتے ہیں کہ تم سوتے وقت یہ یہ باتیں کر رہے تھے تو وہ کہہ دیتا ہے مجھے تو کوئی پتہ نہیں۔اس لئے انسان کو پتہ ہو یا نہ ہو تمہارے رب کریم سے یہ بات پوشیدہ نہیں رہ سکتی کہ تمہاری نیند کی گھڑیاں بھی فرشتوں نے استغفار کے لمحات شمار کی ہیں۔پس تم ہر وقت استغفار کرو اور خدا تعالیٰ کی پناہ میں آجاؤ۔تم خدا تعالیٰ سے بہت دعائیں کرو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے تم یہ دعا کرو کہ خدا تعالیٰ تمہاری فطری قوتوں کو اپنی طاقت کا سہارا دے تاکہ تم بلندیوں کی طرف جانے والے بن جاؤ اور تمہاری زندگی ایک مثال بن جائے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم اپنی فطرت پر میرے خلق اور میری صفات کا رنگ چڑھاؤ۔انسان نے بزبانِ حال کہا کہ اے خدا! تو تو ہمیں نظر نہیں آتا۔ہم تیری صفات کے جلوے اس مادی دنیا میں مادی اشیاء میں لیٹے ہوئے دیکھتے ہیں۔ہم اس اندھیرے میں کیا کوشش کریں گے۔کوئی کوشش نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ میرے خاتم الانبیاء یہ میرے محبوب محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں یہ ہر انسان کے لئے ایک نمونہ اور اُسوہ ہیں یہ بتانے کے لئے کہ اس طرح اللہ تعالیٰ کی صفات کا رنگ اپنے اخلاق کے اوپر چڑھایا جاسکتا ہے۔اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرو۔آپ کے اسوۂ حسنہ کو ہمیشہ سامنے رکھو۔آپ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کرو کیونکہ آپ کے اُسوہ حسنہ کو جانے بغیر اسے سمجھے بغیر اور اس کا مطالعہ کئے بغیر اسے کیسے اپنا یا جا سکتا ہے۔جب تک آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کو جانتے