خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 559 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 559

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۵۹ خطبہ جمعہ ۱۷ رمئی ۱۹۷۴ء غلبہ اسلام اور دنیا کو اُمتِ واحدہ بنانے کا کام جماعت احمدیہ کے سپرد کیا گیا ہے خطبه جمعه فرموده ۷ ارمئی ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گذشتہ ہفتہ بیماری کی وجہ سے بہت تکلیف میں گذرا ہے۔اس وقت بھی میں کمزوری محسوس کر رہا ہوں لیکن میں چاہتا تھا کہ جماعت کو دعائیں کرنے کی طرف توجہ دلاؤں اس لئے میں جمعہ کی نماز پڑھانے کے لئے آ گیا ہوں۔جیسا کہ ہمیں قرآنِ عظیم سے معلوم ہوتا ہے اور جیسا کہ میں پہلے بھی متعدد بار توجہ دلا چکا ہوں کہ جس قدر عظیم ذمہ داریاں ہوتی ہیں اُسی کے مطابق بشارتیں ملتی ہیں اور جس قدر عظیم بشارتیں ملیں اسی کے مطابق انسان کو ذمہ داریاں اٹھانی پڑتی ہیں۔یہ حقیقت ہے کہ امت محمدیہ کو جس قدر بشارتیں ملی ہیں پہلی کسی اُمت کو اس قدر بشارتیں نہیں ملیں۔اُمت محمدیہ کے اندر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اسلام قبول کرنے والوں اور آپ کی صحبت میں رہ کر تربیت حاصل کرنے والوں کو جو بشارتیں ملیں اور جن کے مطابق انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھا اور نباہ اس قدر بشارتیں بعد میں آنے والے افراد امت کو نہیں ملیں اور نہ اُس قدر ذمہ داریاں اُن پر ڈالی گئیں اس لئے کہ جب کام شروع کیا جاتا ہے تو ابتدا میں کام کرنے والوں پر بہت زیادہ