خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 551
خطبات ناصر جلد پنجم ۵۵۱ خطبہ جمعہ ۳ رمئی ۱۹۷۴ء خواہش پیدا ہوئی کہ آنا چاہیے۔یہ گرمی جتنی بھی ہے یہ بھی مجھے تکلیف دیتی ہے کیونکہ کئی دفعہ مجھے کو لگ چکی ہے۔جسے انگریزی میں Heat Stroke کہتے ہیں۔پچھلے سال بھی تین مرتبہ مجھے تکلیف ہوئی جو بہت کمزور کر دیتی ہے اور بہت پریشان کرتی ہے۔بہر حال یہ بات میں اس لئے بتا رہا ہوں کہ دوست میری صحت کے لئے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ صحت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ خدمت دین کی اور خدمت انسان کی تو فیق عطا کرے جو ہمارے نزدیک دونوں ایک ہی چیز ہے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )