خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 547 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 547

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۴۷ خطبہ جمعہ ۳ رمئی ۱۹۷۴ء اس میں کوئی فرق نہیں۔بہر حال یہ ایک فرق ہے۔ان جنگی قیدیوں میں شاید بعض عیسائی افسر اور سپاہی بھی ہوں گے دوسرے بھی شاید ہوں لیکن عیسائی تو یقینا ہوں گے اور اہل پاکستان کی حیثیت سے اُن کا یہ حق ہے جو ان کو ملتا ہے۔بہر حال عقیدہ کو نظر انداز کرتے ہوئے خوشی اور نور کی یہ لہر پاکستان کے ہر گھر میں داخل ہوئی اور تسکین قلب کا سامان پیدا کیا اس سے ہمیں یہ سبق لینا چاہیے کہ وہ باتیں جو مشترک ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ کے فیصلے مشترک طور پر ہوتے ہیں اور جن فیصلوں میں عقائد وغیرہ کا فرق اللہ تعالیٰ اور اس کے بندے نہیں کرتے اس فرق کو نظر انداز کر کے دنیا کی خوشیوں کے سامان ایک دوسرے کے لئے پیدا کرنے چاہئیں اور ایک مسلمان اور ایک احمدی کے لئے تو یہ نہایت ہی ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم کے صحیح معنی مہدی معہود کے ذریعہ اسے سکھائے ہیں اور سے علم ہے کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران:١١١) کے کیا معنی اور کیا مفہوم ہے اور اللہ تعالیٰ نے انسان کو یہ اجازت نہیں دی کہ وہ کسی کو دُ کھ پہنچائے بلکہ حکم یہ ہے کہ ہر ایک کے دکھوں کو دور کرنے ہر ایک کی خدمت کرنے ہر ایک کے سکون کا انتظام کرنے ہر ایک کی خوشی کے لئے جد و جہد کرنے کے لئے اُمت محمدیہ، اُمتِ مسلمہ اور اس کے دائرہ کے وسط میں جماعتِ احمد یہ پیدا کئی گئی ہے۔اس لئے ہم آج خدا تعالیٰ کی حمد سے پر ہیں اور نماز میں بھی اور باہر بھی اس غرض سے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ فضل بھی کیا اور ہمارے قیدی واپس آگئے ویسے تو اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں ہم پر نازل ہوتی ہیں بارش کے قطروں سے بھی زیادہ اور ہمیں ہر ایک نعمت کے مقابلہ میں اُس کی حمد کرنی چاہیے اور خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اگر کوئی انسانی کوشش اس سکون کے لانے میں بروئے کار آئی ہے تو ان انسانوں کا بھی ہمیں ممنون ہونا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس ذمہ داری کے نباہنے کی توفیق عطا کرے۔دوسری بات جو اس وقت میں کہنا چاہتا ہوں وہ بھی حمد باری سے تعلق رکھتی ہے۔وہ بھی عزم مومنانہ سے تعلق رکھتی ہے۔”صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ ، جس کا اعلان جلسہ سالانہ پر ہوا تھا اور جس کے لئے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ قائم کیا گیا تھا۔اس کے وعدے دس کروڑ سترہ لاکھ سے