خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 542
خطبات ناصر جلد پنجم ۵۴۲ خطبہ جمعہ ۱۹ را پریل ۱۹۷۴ء کی باتیں یاد دلاتا ہے۔یہ تو ہمیں ہر صبح جھنجھوڑتا ہے کہ تمہارے کام کے اوقات آگئے۔یہ تو ہر لحظہ لوگوں کو یہ تعلیم دیتا ہے کہ انہیں خدا تعالیٰ کی مخلوق سے صرف وہی فوائد حاصل ہوں گے جن کے لئے وہ کوشش کریں گے۔قرآن کریم نے چونکہ بدی کو بھی روکنا تھا اس لئے یہ بھی کہا کہ جو کوشش کرو گے اس کے مطابق تمہیں اجر ملے گا لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ تمہاری کوششوں کے دو راستے ہیں جو تم پر کھولے گئے ہیں۔ایک وہ سیدھی راہ ہے جسے صراط مستقیم کہا گیا ہے جو نیکی کی راہ ہے اور جو بھلائی کی راہ ہے اور جو صلاح کی راہ ہے اور جو خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی رضا کے حصول کی راہ ہے۔فرمایا تمہاری طرف سے کوشش ضرور ہونی چاہیے لیکن یہ کوشش صراط مستقیم پر ہونی چاہیے۔یہ کوشش صحیح راستے پر ہونی چاہیے۔ایک دوسرا راستہ بھی تمہارے لئے کھولا گیا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے غضب کی راہ ہے وہ مغضوب علیہم کی راہ ہے۔اس کو اختیار نہ کر ناور نہ تمہیں جہنم ملے گی۔اگر صراط مستقیم پر چلو گے تو تمہاری کوشش کا نتیجہ تمہیں ملے گا اور ساتھ جنت بھی ملے گی کیونکہ سیدھی راہ اختیار کرنے والوں کے لئے دوسری دنیا کی بھلائی بھی مقدر ہے۔دراصل مذہب پر اعتراض کرنے والے لوگوں میں ایک کمزوری یہ پائی جاتی ہے کہ وہ صراط مستقیم اور راہ ضلالت میں فرق اور تمیز کرنے کے قابل نہیں ہوتے مثلاً ایک شخص ہے جو اپنے کھیتوں میں جا کر دن رات محنت کرتا ہے اور ساتھ دعائیں بھی کرتا ہے اور اس طرح اس کو بہت اچھی فصل میٹر آتی ہے اس کو ایک ایکٹر میں سے دو ہزار کی پیداوار ہوتی ہے ( ویسے دنیا میں پانچ پانچ اور سات سات ہزار فی ایکٹر کمانے والے لوگ بھی ہیں) خرچ کرنے کے بعد ا سے ۳۔۴ ہزار روپیہ بیچ جاتا ہے۔اس نے صراط مستقیم پر چل کر یعنی جائز ذرائع سے محنت کر کے یہ دولت کمائی۔زمین اس کے لئے پیدا کی گئی تھی۔اُس نے اس کے خواص مثلاً یہ کہ وہ گندم بھی پیدا کر سکتی ہے اس نے زمین کے اس خاصہ سے فائدہ اُٹھایا۔اُس نے خدا کا شکر ادا کیا اور بڑی الحمد پڑھی۔خدا تعالیٰ نے اس کو ایک اور سبق دینا تھا رات کو چور آیا اور وہ اس کی جمع شدہ پونجی چرا کر لے گیا۔اب ایک ماہ پہلے چار ہزار روپے کی رقم جو زمیندار کے پاس تھی وہ چور کے پاس چلی گئی اور چوراس کا مالک بن گیا۔مگر ان دو ملکیوں میں فرق کرنا پڑتا ہے۔چور کی کوشش جہنم کی طرف لے جانے والی کوشش ہے