خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 530 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 530

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۳۰ خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۷۴ء میں اُس کوشش اور تد بیر کا وہ نتیجہ اس کے حق میں نہیں نکلے گا جو اس جیسی تدبیر کا نتیجہ زید اور بکر کے حق میں نکلے گا کیونکہ اس نے خدا تعالیٰ کو ناراض کر لیا۔اگر چہ زید اور بکر نے خدا تعالیٰ کو نہ خوش کیا نہ ناراض کیا لیکن خدا تعالیٰ کو چونکہ ناراض نہیں کیا اس لئے ان کے حق میں عام قانون چلتا ہے جس نے اللہ تعالیٰ کو خوش کیا وہ پھل جلدی حاصل کرتا ہے اور زیادہ حاصل کرتا ہے اس وقت میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں کہ جس مذہب نے یہ کہا ہو کہ ہر چیز جو پیدا کی گئی ہے وہ انسان کے فائدے کے لئے اور انسان کی خادم بنا کر پیدا کی گئی ہے اُس کو یہ کہنا کہ ہو ینز (Heavens) نے یا اللہ تعالیٰ نے انسان کا کوئی خیال ہی نہیں کیا تھا۔انسان نے اپنے عزم سے اور قوتِ ارادی کے ساتھ نتائج حاصل کرنے ہیں یہ بات عقل میں نہیں آتی۔بہر حال اس وقت جو بات میں کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ ہم نے ربوہ میں ایک کام شروع کیا ہے۔آپ اپنے بچوں کی تربیت کریں کہ وہ درختوں کی حفاظت کریں اور ان کی ہلاکت کا باعث نہ بنیں۔آپ خود بھی خیال رکھیں۔وقت پر پانی دیں اسی طرح ان کی اور بہت سی حفاظتیں ہیں وہ کرنی پڑتی ہیں اگر مثلاً درخت کے ساتھ گھاس پھوس اُگ آیا ہے تو محلے والے اس کو صاف کریں درخت کے ارد گرد ایک دائرہ کے اندر زمین کو نرم کریں وقت پر اس کو کھاد دیں اور جو گرمی اور سردی کے مطالبات ہر درخت کے ہیں ان کو پورا کریں اور جو منتظمین ہیں وہ اہل محلہ کو اس سلسلہ میں معلومات فراہم کریں ہدایات دیں ،مشورے دیں۔میں ایک مثال دیتا ہوں جس سے معلوم ہوگا کہ تو جہ اور صیح نگہداشت سے کتنا فرق پڑتا ہے۔میں جب گذشتہ سال انگلستان کے دورہ پر گیا تو کچھ بیماری کی وجہ سے وہاں آرام بھی کرنا تھا لیکن بہت سا کام بھی کرنے کی توفیق خدا تعالیٰ نے دی بہر حال یہاں ایک نیم کا پودا ہم نے انجمن کے اس مکان کے صحن میں جہاں ہماری آج کل رہائش ہے لگایا تھا اور میں اس کو کوئی تین فٹ اونچا چھوڑ کر گیا تھا وہ دو مہینے کا پورہ تھا یوں بھی بکائین کی نسبت نیم دیر میں پلتی ہے جب میں چند ماہ کے بعد آیا تو میں نے دیکھا کہ اس نیم کا قد دس گیارہ فٹ تک گیا ہوا تھا میں بڑا حیران ہوا کہ یہ درخت بدلا گیا ہے یا کیا بات ہوئی ہے غیر معمولی قد اس نے نکال لیا ہے تو پتہ لگا میرے بچے نے اس میں انگریزی کھا د دی اور اس میں کچھ دوسری کھاد ملا کر مشورہ سے ڈالتا اور خیال رکھتا رہا اور یوں یہ