خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 526 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 526

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۲۶ خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۷۴ء سی علمی کمزوریاں پیدا ہوگئی تھیں یہ تو درست ہے لیکن اسلامی تعلیم پر عمل کرنے کے بعض ایسے عجیب نظارے ہمارے سامنے آتے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔میں اس وقت روحانی ترقیات کا ذکر نہیں ( کر ) رہا صرف (حسنات دنیا کے سلسلہ میں ) مثال دے رہا ہوں۔روحانی ترقیات بھی اُن میں سے بہتوں نے کیں اور ایسے بادشاہ بھی گزرے ہیں کہ جن کو علمائے وقت نے مجدد وقت تسلیم کیا لیکن میرا مضمون وہ نہیں ہے میں اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کے متعلق کہہ رہا ہوں۔اُنہوں نے خدا تعالیٰ کی نعمتوں کے حصول کے لئے بے حد کوشش کی اور اُس کے شکر کے طور پر اُس کی شان کو اور عظمت کو ظاہر کرنے کے لئے کام کیا۔مغل بادشاہوں کی تاریخ میں ذکر آتا ہے کہ بادشاہ کسی سفر پر جا رہا ہے۔کسی جگہ بنجر علاقہ میں پہاڑی کے دامن میں بڑا سا چشمہ دیکھا۔اُس زمانہ میں ہوائی جہاز تو تھے نہیں۔مہینوں کے سفر ہوتے تھے مثلاً آگرہ سے بادشاہ چلا ہے تو دکن سے واپسی بعض دفعہ ڈیڑھ سال میں ہوتی تھی لیکن انتظام ایسا تھا کہ وہ بادشاہ افسر متعلق کو کہتا تھا دیکھو! یہاں اچھی آبشار ہے لیکن یہ علاقہ بنجر پڑا ہوا ہے۔میں آگے جا رہا ہوں جب میں واپس آؤں تو اس جگہ حوض بنا ہوا ہوا اور سو دو سو ایکٹر میں باغ لگا ہوا ہو۔یہ حکم دے کر وہ آگے چلا جاتا تھا پھر وہ مزے سے بیل گاڑیوں پر سفر کرتا اگر فوج ساتھ ہے تو کئی لاکھ آدمیوں کا اس طریقہ پر سفر کرنے میں بڑا وقت لگتا تھا۔ان کے سامان آگے جاتے تھے بازاران فوجوں کے ساتھ ساتھ چلتے تھے اور دوحصوں میں بٹ کر چلتے تھے۔ایک حصہ پڑاؤ کے ساتھ رہ جاتا تھا اور دوسرا حصہ آگے نکل جا تا تھا۔ہیں ہیں ہزار گھوڑے کے چارے اور دانے کا انتظام بڑا انتظام ہے جو ان کو کرنا پڑتا تھا اس کے نتیجہ میں ان کے سفر کی رفتار سست پڑ جاتی تھی۔میں نے پڑھا ہے کہ جاتے ہوئے بادشاہ سلامت نے حکم دیا کہ یہاں حوض بنا ہوا ہو اور پورا باغ لگا ہوا ہو اور جب واپس آئے تو پھلدار پودے وہاں لگے ہوئے تھے۔اس لئے کہ اگر ہم پودے کو Transplant کریں یعنی ایک جگہ سے اکھیڑ کر دوسری جگہ لگائیں تو پودا لگ جاتا ہے لیکن ہر شخص کی اپنی اپنی ہمت ہے کسی میں اتنی ہمت ہے کہ صرف چار مہینے کے پودے کو ایک جگہ سے اکھیڑ کر دوسری جگہ لگا سکتا ہے اور کسی میں اتنی ہمت ہے کہ چار سال کے پودے کو لگا سکتا ہے۔اپنی عمر کے لحاظ سے پودے کی جڑوں کا