خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 518 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 518

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۱۸ خطبه جمعه ۱٫۵ پریل ۱۹۷۴ء برکت ہے۔وہاں سے ہمارے چیف گا مانگا صاحب جلسہ سالانہ پر آئے تھے۔وہ بڑے زیرک اور صاحب فراست اور بڑے مخلص احمدی ہیں۔انہوں نے مجھے بتایا کہ نصرت جہاں سکیم کے بہت ہی خوشکن نتائج نکل رہے ہیں اور اب تو یوں لگتا ہے کہ سارا ملک ہی بڑی جلدی احمدی مسلمان ہو جائے گا۔دوست دعا کریں کہ یہ ملک بھی جلد احمدی مسلمان ہو جا ئیں دوسرے ممالک بھی احمدی مسلمان ہو جاتے لیکن ہماری دعا یہ ہے کہ جلدی جلدی احمدی ہو جائیں تا کہ انسان اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے والا بن جائے۔پس جس طرح دریا میں مادی پانی کا ہونا ضروری ہے اسی طرح روحانی پانی کا ہونا بھی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم کشف میں دُودھ دکھایا تھا اب جماعت احمدیہ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے دُودھ کی نہریں چلائی ہیں لیکن دُودھ کی بھی مادی فطرت نشیب کی طرف ڈھلک جانے کی ہے لیکن جو روحانی دُودھ ہے وہ فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ علَيْهَا کا مصداق ہے اور اس کی فطرت کا تقاضا لرفعنہ کی رو سے بلندیوں کی طرف پرواز کرنا ہے۔اس بلند پروازی میں رُوحانی بند کے ذریعہ شدت اور تیزی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔گو یا مادی اور روحانی طور پر بند باندھنے کے دو متضاد نتائج ہمارے سامنے آتے ہیں۔مادی بند کے نتیجہ میں پانی میں نشیب کی طرف جانے کی حرکت میں شدت پیدا ہوتی ہے اور روحانی بند باندھنے کی وجہ سے الہی سلسلوں اور جماعتوں میں بلندیوں کی طرف پرواز کرنے میں تیزی اور شدت پیدا ہوتی ہے اس لئے ان ہر دو کا وجود ضروری ہے ہم نے ایک بڑا ز بر دست بند باندھا ہے صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کے نام سے یہ ایک عالمگیر منصوبہ ہے اس کو پورا پانی بہم پہنچانے کے لئے ہمارے رُوحانی دریا میں جسے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جاری فرمایا تھا ور جس کی غرض بنی نوع انسان کو روحانی طور پر سیراب کرنا تھا اس میں پہلے کی نسبت پانی بڑھ جانا چاہیے تا کہ اس بند کے پُر ہو جانے سے غلبہ اسلام کے حق میں شاندار نتائج برآمد ہوں۔جماعتی چندوں کا سال اب ختم ہو رہا ہے۔ہمارے دفتر والے ڈرتے ہیں کہ کہیں کمی نہ واقع ہو جائے۔میں نے پچھلے سال غالباً ۱/۲۰ پریل کو ایک خطبہ جمعہ میں دوستوں کو توجہ دلائی تھی کہ