خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 493
خطبات ناصر جلد پنجم ۴۹۳ خطبہ جمعہ ۸ / مارچ ۱۹۷۴ء اپنی آنکھوں سے بنی نوع انسان کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہوئے دیکھ لیں۔غرض دوست یہ دعائیں کریں عاجزی کے ساتھ اور تضرع کے ساتھ اور خدا کا شکر ادا کریں اور اس کی حمد کے گیت گائیں کہ تمہارے اندر نیکی کی جو بھی خواہش پیدا ہوتی ہے اللہ تعالیٰ آسمانوں سے فرشتے بھیج کر اُسے پورا کرنے کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )