خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 476 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 476

خطبات ناصر جلد پنجم خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء جماعتوں پر ہی نازل ہوتے ہیں اور دنیا میں کہیں اور اس کی مثال ہمیں نہیں ملتی۔اللہ تعالیٰ کی معرفت کے حصول کے بعد اُس کی محبت اور اُس کے عشق میں مست ہو کر اُس کی راہ میں اُسی کی عطا میں سے دینا یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں اور ہم نے دیکھا کہ اس قسم کے فضل بھی خدا تعالیٰ کی قائم کردہ اس جماعت پر بڑی کثرت سے نازل ہورہے ہیں جو اڑھائی کروڑ روپے کا منصوبہ میں نے جماعت کے سامنے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خاطر جلسہ سالانہ کے موقع پر رکھا تھا اور میں نے اپنے رب پر توکل رکھتے ہوئے یہ اعلان بھی اُسی وقت کر دیا تھا کہ یہ پانچ کروڑ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔غالباً گذشتہ سے پیوستہ خطبہ جمعہ میں میں نے کہا تھا کہ جماعت کا وعدہ چار کروڑ روپے کے قریب قریب پہنچ گیا ہے کل جور پورٹ مجھے ملی ہے جس کے تیار کئے جانے کے بعد لاکھوں روپے کے وعدے مجھے ملے ہیں اور جو ابھی دفتر میں نہیں پہنچے۔جو وعدے میرے پاس آتے ہیں وہ میرے دفتر میں جاتے ہیں پھر جس دوست کو میں نے مقرر کیا ہوا ہے اُس کے پاس جاتے ہیں۔میرا اندازہ ہے کہ وہ بھی بارہ پندرہ لاکھ کے قریب ہوں گے جو ابھی تک اس میں شامل نہیں کئے گئے۔وعدہ بھیجوانے کی آخری تاریخ میں ابھی وقت باقی ہے۔بیرونِ ملک جماعتوں میں سے ابھی بہت سی رجسٹر ڈ جماعت ہائے احمد یہ ہیں جن کی طرف سے ابھی وعدے نہیں آئے۔خود پاکستان کے بہت سے ضلعوں سے مجموعی وعدے ابھی نہیں آئے۔انفرادی وعدے یا جو جماعتیں مختلف ضلعوں میں ہیں ان میں سے بعض کے وعدے ابھی پہنچے ہیں۔بیرون ملک جو جماعت ہائے احمد یہ ہیں ان کے متعلق میں نے رجسٹرڈ“ کا لفظ عمداً بولا ہے اس لئے کہ ہمارے بہت سے نوجوانوں بلکہ بعض بڑی عمر کے لوگوں کو بھی شاید یہ علم نہ ہو یا شاید ان کے ذہن میں یہ بات مستحضر نہ ہو کہ مختلف ممالک میں جہاں جماعتیں مضبوط ہو چکی ہیں وہاں جماعت احمدیہ مستقل حیثیت میں ایک رجسٹر ڈ جماعت ہے اور وہ صدر انجمن احمد یہ یاتحریک جدید انجمن احمدیہ کے اُس طرح ماتحت نہیں جس طرح وہ خلافت کے ماتحت ہیں۔خلافت کے ماتحت تو ساری دنیا کے مبائع احمدی ہیں کیونکہ بیعت ہی اطاعت کی ہے اور نیکیوں کی جو ترغیب دی جاتی ہے اور قربانیوں کی جو اپیل کی جاتی ہے اس میں سب اُسی طرح بشاشت کے ساتھ لبیک کہتے ہیں