خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 440 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 440

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۴۰ خطبہ جمعہ یکم فروری ۱۹۷۴ء وعدے آگئے ہیں۔ان کے علاوہ جن ممالک میں احمدی دوست بستے ہیں اور جن میں سے بعض ممالک میں ہماری بڑی مضبوط اور مخلص جماعتیں قائم ہیں اور جن کی طرف سے ہمیں ابھی تک وعدے موصول نہیں ہوئے اور مجلس مشاورت تک وعدوں کا انتظار ہے وہ مندرجہ ذیل ملک ہیں:۔(۱) امریکہ (۲) کینیڈا (۳) مغربی جرمنی (۴) ہالینڈ (۵) سوئٹزرلینڈ (۶) سویڈن (۷) سپین (۸) فرانس (۹) یوگوسلاویہ (۱۰) سعودی عرب (۱۱) مصر (۱۲) ترکی (۱۳) ایران (۱۴) مسقط (۱۵) ابوظہبی (۱۶) عدن (۱۷) بحرین (۱۸) کویت (۱۹) قطر (۲۰) دوبئی (۲۱) انڈونیشیا (۲۲) ملائیشیا (۲۳) آسٹریلیا (۲۴) جاپان (۲۵) جزائر فجی (۲۶) ماریشس (۲۷) سباء (۲۸) برما (۲۹) افغانستان (۳۰) مسلم بنگال (۳۱) بھارت (۳۲) تنزانیہ (۳۳) یوگنڈا (۳۴) کینیا (۳۵) نائیجیریا (۳۶) غانا (۳۷) سیرالیون (۳۸) لائبیریا (۳۹) گیمبیا (۴۰) آئیوری کوسٹ (۴۱) لیبیا (۴۲) آسٹریا (۴۳) سینیگال (۴۴) ناروے (۴۵) آئرلینڈ (۴۶) گی آنا (۴۷) ٹرینیڈارڈ (۴۸) سری لنکا (۴۹) شام (۵۰) زیمبیا (۵۱) سوڈان۔افریقہ کے بعض دوسرے ممالک میں جہاں ہمارے مشن تو نہیں لیکن جماعتیں قائم ہیں۔ان کے نام دفتر نے مجھے نہیں دیئے وہ بھی انشاء اللہ شامل ہو جا ئیں گے۔پس یہ ۵۱ ممالک ہیں ان میں بھی کسی میں تھوڑی اور کسی میں بہت زیادہ احمدی جماعتیں قائم ہیں۔انہوں نے ” نصرت جہاں ریزروفنڈ میں حصہ لیا تھا مگر ان کی طرف سے ابھی تک صد سالہ جو بلی فنڈ“ میں وعدے نہیں پہنچے۔میں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان میں بہت سی جماعتیں ہیں جن کے ابھی تک وعدے نہیں پہنچے۔اس کے باوجود ا سوقت تک اڑھائی کروڑ کی مالی تحریک کے مقابلے میں تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد رقم کے وعدے موصول ہو چکے ہیں۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ - یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اُس نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اسلام کی اس نشاۃ ثانیہ کے زمانہ میں ایک ایسی جماعت بنادی ہے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔یہی وہ جماعت ہے جس کے دل میں یہ تڑپ ہے کہ جس قدر جلد ممکن ہو نوع انسانی کے دل خدا اور اُس کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے