خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 433 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 433

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۳۳ خطبہ جمعہ ۲۵ جنوری ۱۹۷۴ء جو ریٹائر ہو سکتے ہیں۔( ملازمت کا ایک ایسا حصہ جس میں انسان اپنی مرضی سے ریٹائر ہو جاتا ہے اور اس کی پنشن پر خاص فرق نہیں پڑتا یا بعض دفعہ بالکل ہی فرق نہیں پڑتا ) ایسے لوگ اپنی زندگیوں کو وقف کریں تا کہ ہم انہیں ان ممالک میں بھجوا سکیں ایسے لوگ جن کی خصوصیات اور اہلیت کے کچھ پہلو تو میں نے ابھی بتائے ہیں لیکن زبان کے لحاظ سے انہیں انگریزی زبان اچھی طرح آنی چاہیے کیونکہ یہ ہر جگہ غیر ممالک میں کام دے جاتی ہے۔انہیں وقف کرنا چاہیے۔اس وقت ہمیں شدید ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔اس قسم کے مخلصین ،مجاہدین باوفا انسانوں کی جوان غیر ممالک میں جا کر کام کریں لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہمارا ایک ہی ادارہ ہے جو مبلغ پیدا کر رہا ہے اور اب تعداد کچھ زیادہ ہوئی ہے جامعہ میں۔ایک وقت میں تعداد بہت ہی گر گئی تھی۔پھر جو آج امتحان پاس کرتا ہے یا جس نے دو سال پہلے جامعہ احمدیہ سے شاہد کیا ہے وہ اپنے تجربہ کے لحاظ سے اور اپنے معیار کے لحاظ سے آج اس قابل نہیں ہے کہ اُسے ہم باہر بھیج دیں۔اس لئے ہمیں انتظار کرنا پڑے گا لیکن اگر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں ایسے انگریزی دان احمدی ہیں۔جنہوں نے اخلاص سے اپنی زندگیاں گزاری ہیں۔جنہیں اپنی گزشتہ زندگی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآنِ کریم کی جو تفسیر ہمارے سامنے رکھی ہے اس کے مطالعہ کا شغف رہا ہے جو علی وجہ البصیرت حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔جنہوں نے اسی مطالعہ کے دوران دوسرے مذاہب کے ساتھ مذہب اسلام کا موازنہ کیا ہے اور جن کو دعا کی عادت ہے جو اس مقام پر کھڑے ہیں کہ جہاں دعا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت جوش ماررہی ہے اور جن کے سینوں میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا میں بلند کرنے کی ایک تڑپ پائی جاتی ہے۔ایسے سینکڑوں ہزاروں احمدی جماعت احمدیہ میں موجود ہیں۔آج میں اُن کو آواز دے رہا ہوں کہ اسلام کی خاطر دنیا کے مختلف ممالک میں بھجوانے کے لئے مجاہدین کی آج ضرورت ہے اور اس قسم کے لوگ ہی آج کے حالات میں اس ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں۔اس لئے وہ آگے آئیں اور اپنے ناموں کو پیش کریں۔اگر وہ ریٹائر ہو چکے ہوں اور اپنی ملازمتوں سے فارغ ہو چکے ہوں تب بھی ، اگر وہ آسانی سے فارغ ہو سکتے ہیں تب بھی