خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 411
خطبات ناصر جلد پنجم ۴۱۱ خطبه جمعه ۲۸ /دسمبر ۱۹۷۳ء اللہ تعالیٰ قرآن کریم کی معنوی اور لفظی تحریف سے حفاظت کے لئے ہر دور میں ہر قسم کے سامان پیدا کرتا ہے فرمائی:۔خطبہ جمعہ فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء بمقام جلسہ گاہ مردانہ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیۃ کریمہ تلاوت إنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ۔(الحجر :١٠) پھر حضور انور نے فرمایا:۔قرآن کریم ایک کامل ہدایت اور ابدی شریعت کی شکل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔پہلی الہامی کتب چونکہ مختلف ملکوں اور مختلف زمانوں میں خاص قوموں کی ہدایت کے لئے نازل ہوئی تھیں اس لئے ان کے لئے ابدی حفاظت کا وعدہ نہیں تھا لیکن قرآن کریم نے چونکہ قیامت تک کے انسان کی رشد و ہدایت کا ذریعہ بننا تھا اور انسان کی رُوحانی تشنگی دور کرنے اور اس کی دنیوی علمی ضروریات کو پورا کرنے کے سامان پیدا کرنے تھے اور پھر چونکہ شیطان نے بھی اپنا پورا زور لگانا تھا کہ وہ اس تعلیم کو اگر مثانہ سکے تو تحریف کے طور پر اس میں کسی نہ کسی شکل میں کوئی نہ کوئی رخنہ پیدا کر دے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے ہمیں یہ تسلی دی ہے کہ اس نے قرآنِ کریم کی حفاظت لفظی اور حفاظت معنوی کے