خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 404 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 404

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۰۴ خطبہ جمعہ ۱۴ /دسمبر ۱۹۷۳ء انسان پر بہت سی اخلاقی اور روحانی ذمہ داریاں ڈالتے ہیں اور چونکہ وہ انسان پر بہت سی اخلاقی اور روحانی ذمہ داریاں ڈالتے ہیں اس لئے وہ بہت سی بشارتوں کے حامل بھی ہوتے ہیں۔ان اجتماعوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے بڑے فضل نازل ہوتے ہیں اور بڑی رحمتیں نازل ہوتی ہیں اس لئے میں احباب جماعت سے یہ کہوں گا کہ وہ دن رات دعاؤں میں لگے رہیں تا کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہم میں سے ہر ایک کو ان بشارتوں کا وارث بنائے جو اس جلسہ سے تعلق رکھنے والی ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے افراد جماعت احمدیہ کی اس جلسہ کے نتیجہ میں ایسی تربیت کرے اور وہ روحانی جلا بخشے کہ جماعت اس مقصد میں کامیاب ہو جس کے لئے اسے قائم کیا گیا ہے یعنی شیطان سے آخری جنگ جیت کر ساری دنیا میں اسلام کے جھنڈے گاڑنے کا جو عظیم الشان فریضہ اس کے سپرد ہوا ہے اس میں یہ کامیاب ہو اور وہ دن جلد آجائیں کہ جب ہم اسلام کا سورج نصف النہار تک بلند ہوتا ہوا دیکھ سکیں اور وہ لوگ جو خدا کو بھول چکے ہیں وہ پھر خدا کی طرف رجوع کریں اور وہ لوگ جنہوں نے حضرت سید الانبیاء وفخر المرسلين محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قدر نہیں پہچانی اور آپ کی عظمت کا عرفان حاصل نہیں کیا وہ آپ کی قدر و منزلت اور آپ کی عظمت و فضیلت کو پہچاننے لگ جائیں اور آپ کی محبت میں سرشار ہو کر آپ کے اُسوہ حسنہ پر چل کر اللہ تعالیٰ کی رضا کو پانے والے ہوں خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔روزنامه الفضل ربوه ۲۳ / دسمبر ۱۹۷۳ء صفحه ۳، ۴)