خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 381
خطبات ناصر جلد پنجم ۳۸۱ خطبه جمعه ۳۰/ نومبر ۱۹۷۳ء وفود آئیں چنانچہ ان کے دل میں بھی چونکہ خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار ہے اور حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے ساتھ ان کا بڑا گہرا رشتہ قائم ہو چکا ہے اس لئے وہ فوری طور پر بغیر تفاصیل جاننے کے ربوہ آنے کے لئے تیار ہو گئے۔اب ان کی طرف سے اطلاعات آ رہی ہیں۔گوا بھی چھوٹے پیمانے پر وفود آئیں گے لیکن ابتدا ہو جائے گی۔انشاء اللہ ہر سال اس میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔غرض غیر ممالک کے وفود جلسہ سالانہ پر پہلی دفعہ آئیں گے۔چار پانچ ملکوں سے تو وہاں کے مقامی باشندے آئیں گے (جو دوست یہاں سے بیرونی ملکوں میں پیسے کمانے کے لئے گئے ہوئے ہیں اور ان میں سے بعض ہر سال چھٹی لے کر جلسہ سالانہ پر آتے ہیں میں ان کی بات نہیں کر رہا ) پس مقامی باشندے آئیں گے مثلاً سویٹزرلینڈ کے رہنے والے سوئس ، جرمنی سے تعلق رکھنے والے جرمن ، امریکہ سے تعلق رکھنے والے امریکن دوست جلسہ سالانہ پر تشریف لائیں گے۔یہ سب ایسے دوست ہیں جنہوں نے جماعت احمدیہ کی کوششوں اور دعاؤں کے نتیجہ میں اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے نتیجہ میں اسلام قبول کیا۔چنانچہ امریکہ سے آمدہ اطلاع کے مطابق آٹھ امریکن دوست آئیں گے اسی طرح انگلستان سے انگریز نمائندہ آئے گا سویڈن میں بسنے والوں کا سویڈش نمائندہ آئے گا۔ڈنمارک کا ڈین نمائندہ آئے گا۔کئی دوسرے ممالک سے بھی دوست تشریف لائیں گے۔افریقہ کے مختلف ممالک سے اطلاعات آ رہی ہیں کہ وہاں سے بھی نمائندے آئیں گے۔یہ سب دور دور سے یہاں اس لئے آئیں گے کہ ربوہ دنیا میں غلبہ اسلام کی مہم کا مرکز ہے اور یہ حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے سلسلہ خلافت کا مرکز ہے اور چونکہ خلیفہ اور امام وقت نے کہا ہے کہ جلسے پر آؤ۔اس لئے وہ آئیں گے۔اللہ تعالیٰ ان کے سفر و حضر میں حافظ و ناصر ہو اور انہیں جلسہ سالانہ کی برکات سے زیادہ سے زیادہ متمتع ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔پس دوست بیرونی ممالک سے بھی انشاء اللہ کثرت سے آئیں گے۔تاہم ان کا مرکز سلسلہ میں آنا اہل ربوہ کو ان کی کچھ ذمہ داریاں جنہیں وہ بھولے ہوئے تھے یاد دلانے کے مترادف