خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 313
خطبات ناصر جلد پنجم ۳۱۳ خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء ہے جو وسعت کو سمیٹ کر پیار کے بندھنوں میں باندھ کر قرب کی کیفیت کو پیدا کرنے کے لئے آج از بس ضروری ہے۔ایک جلسہ سالانہ پر وفود کی شکل میں آنا اور دوسرے قلم دوستی کے ذریعہ ملک ملک کے احمدیوں کا آپس میں بھائی بن کر اور ایک دوسرے کو خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے نشانات بتا کر اور خدا تعالیٰ کی محبت میں شدت پیدا کر کے مزید اور پہلے سے بڑی قربانیوں کے لئے تیار کرتے رہنا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه ۵ /دسمبر ۱۹۷۳ ء صفحه ۱ تا ۸)