خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 261
خطبات ناصر جلد پنجم ۲۶۱ خطبه جمعه ۲۸ ستمبر ۱۹۷۳ء سیلاب سے پاکستانی بھائیوں کو جو تکلیف پہنچی جماعت اس میں برابر کی شریک ہے خطبه جمعه فرموده ۲۸ ستمبر ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیہ کریمہ تلاوت فرمائی:۔وَ عِنْدَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا هُوَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا - (الانعام :٢٠) پھر حضور انور نے فرمایا:۔۳۱ ماہِ وفا (جولائی ) جمعہ کے دن صبح کو خاکسار یہاں سے کراچی اور پھر وہاں سے انگلستان اور یورپ کے دوسرے ملکوں کے دورے پر روانہ ہوا تھا اور ۲۶ رتبوک ( ستمبر ) بدھ کے مبارک دن ( مبارک میں اس لئے نہیں کہہ رہا کہ کوئی پچھلے واقعات میں بلکہ سفر کی برکتوں کی وجہ سے کہتا ہوں ) ہم واپس یہاں پہنچے۔اللہ تعالیٰ کی برکتوں اور رحمتوں کے نظارے دیکھ کر پیر کو ہم وہاں سے روانہ ہوئے اور ایک دن کراچی میں ٹھہر کر بدھ کو یہاں پہنچ گئے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ - اس عرصہ میں اس دورے میں اللہ تعالیٰ کی کچھ عظمتیں مشاہدہ میں آئیں۔کچھ قادرانہ تصرفات جو غیر معمولی نوعیت کے تھے آپ لوگوں نے یہاں مشاہدہ کئے سیلاب کے رنگ میں اور ان کے اثرات کی شکل میں۔چنانچہ اس وقت میں پہلے یہاں جو سیلاب آئے ہیں ان کے متعلق