خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 251
خطبات ناصر جلد پنجم ہو اور دوسروں کے لئے راہنمائی بھی ہو۔۲۵۱ خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۷۳ء ہماری جد و جہد ۸۰ سال سے شروع ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اعلان فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کے لئے مجھے مبعوث کیا ہے۔آپ نے فرمایا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح میں جمال لے کر دنیا کی طرف آیا ہوں۔میرے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجے میں جمالی تجلیات دکھا کر بنی نوع انسان کو اپنی طرف اور اپنی رضا اور محبت کی طرف کھینچا جائے گا۔آپ نے فرمایا کہ تین صدیاں ابھی نہیں گزریں گی کہ میں اپنے مشن اور مقصود کو حاصل کرلوں گا اور اسلام اس کوشش کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت کے ساتھ ساری دنیا پر غالب آجائے گا۔آپ نے فرمایا کہ تین صدیاں نہیں گزریں گی یہ نہیں فرمایا کہ تین صدیاں گزرجائیں گی تو پھر غلبہ اسلام ہوگا۔دیگر قرائن اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے جو ہمیں پتہ چلتا ہے اس کے مطابق غلبہ اسلام کا آغاز ایک صدی سے شروع ہو جائے گا۔شمسی لحاظ سے صدی پوری ہونے میں تقریباً ۱۶ سال لگ جائیں گے قمری لحاظ سے اس سے کم وقت لگے گا۔ہماری جد و جہد اور مسابقت کے میدان میں عمل شروع ہو چکا ہے۔اس کا آغاز بڑا آہستہ ہوا۔غیر تو غیر اپنے بھی اسے اچھی طرح نہیں سمجھ رہے تھے۔غیر مبائعین سے صبر نہ ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منہ سے ان کو یہ کہا گیا تھا کہ تین سو سال نہیں گزریں گے کہ تم میری پیشگوئیوں کے مطابق جماعت احمدیہ کے ذریعے اسلام کو دنیا میں غالب پاؤ گے۔ان کے دماغوں نے یہ سمجھا کہ سو سال کے بعد یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعے جو بشارتیں ملی ہیں ان کے پورا ہونے سے کہیں قبل آپ کا زمانہ ختم ہو جائے گا۔اب اگر وہ پیشگوئیاں اور بشارتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور ضرور ہیں تو کمزور احمدی کو بھی تین سو سال انتظار کرنے کے لئے تیار ہونا چاہیے لیکن جیسا میں نے بتایا ہے تین سو سال کا ہمیں انتظار نہیں کرنا پڑے گا میرا ذاتی اجتہاد ہے کہ ایک سو سال یعنی ایک صدی کے بعد یہ قرائن ظاہر ہوں گے یہ روشنی ایک شاندار تقلبی کی صورت میں ۹۰ء اور ۹۵ ء کے درمیان دکھائی جائے گی۔