خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 236 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 236

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۳۶ خطبہ جمعہ ۱۳ جولائی ۱۹۷۳ء مطبع یورپ میں کسی جگہ اور ایک افریقہ میں کسی جگہ لگ جانا چاہیے اور اس کے لئے ابھی سے تیاری ہونی چاہیے کہ اس غرض کے لئے کون سا ملک زیادہ مناسب ہے اور اس ملک میں کون سے شہر زیادہ مناسب ہیں اور اس غرض کے لئے کتنی زمین درکار ہے اور وہ کس قیمت پر ملے گی۔زمین لینے میں دیر لگے گی۔پھر اس پر پریس کی عمارت کھڑی کرنے میں وقت لگے گا۔اس غرض کے لئے دو چار سال لگ جائیں گے۔جو پریس پاکستان میں لگ رہا ہے جب یہ کام کرنے لگ جائے گا تو اتنے میں وہ (یورپ اور افریقہ کے پریس ) بھی تیار ہو کر اپنا کام شروع کر دیں گے۔اشاعت قرآن کریم کے سلسلہ میں ہم نے ابھی تک جو کوشش کی ہے اس کا اثر افریقہ خصوصاً مغربی افریقہ میں بہت زیادہ ہوا ہے۔وہیں زیادہ تعداد میں قرآنِ کریم گئے ہیں۔یورپ اور امریکہ میں بہت کم تعداد میں گئے ہیں کیونکہ وہاں کے لوگ عادتاً اچھے اور عمدہ کاغذ پر خوبصورت رنگ میں چھپے ہوئے قرآن کریم پڑھنا چاہتے ہیں۔ان کے لئے ہمیں اچھے کاغذ کا انتظام کرنا پڑے گا۔وہ بھی انشاء اللہ ہو جائے گا۔اس غرض کے لئے اور علاوہ ازیں کئی اور جماعتی کام تھے میرا ارادہ بدلا ، پہلے میرا خیال تھا کہ اس سال انڈونیشیا جائیں گے اُن سے میں نے وعدہ بھی کیا ہوا ہے اور ان کا حق بھی ہے لیکن اشاعت قرآنِ عظیم کی خاطر جب یہ چیزیں میرے ذہن میں ڈالی گئیں تو میں نے ارادہ کیا کہ مجھے انگلستان جانا چاہیے اور وہاں مختلف کمیٹیاں بنا کر اس منصوبہ پر عمل درآمد شروع کر دینا چاہیے۔پھر یہ بھی دیکھنا ہے کہ پیسے کہاں سے آئیں گے اور بہت سی باتیں ہیں جن پر انشاء اللہ وہاں جا کر غور کریں گے۔اس کے علاوہ بعض دوسرے ضروری کام ہیں۔کچھ اپنا بھی ہے دراصل تو اپنا وہ بھی نہیں ہے۔اس سال مجھے گرمی لگ گئی تھی (اسے انگریزی میں ہیٹ سٹروک کہتے ہیں) اور اس کے نتیجہ میں میں بڑا کمزور ہو گیا ہوں۔کام کرنے سے مجھے کوفت ہو جاتی ہے۔یہ صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری فطرت کچھ ایسی بنائی ہے کہ وقت آنے پر کافی کام کر بھی لیتا ہوں لیکن بعد میں پھر مجھے تکلیف بھی اٹھانی پڑتی ہے۔مثلاً اب میں یہاں آ گیا ہوں مجبور ہو کر آپ کے پیار سے۔تاکہ جمعہ کی نماز پڑھاؤں اور آپ کے کانوں میں نیکی کی باتیں ڈالنے کی کوشش کروں۔اس کمزوری کی حالت میں سفر کی تیاری کی وجہ سے میں گذشتہ رات ڈیڑھ سے