خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 233 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 233

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۳۳ خطبہ جمعہ ۱۳ جولائی ۱۹۷۳ء اس تدبیر کو انتہا تک پہنچانے کے مختلف طریقے ہیں۔کچھ آپ سے ذاتی اور کچھ آپ کی عت سے تعلق رکھتے ہیں۔کچھ پاکستان کی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں کچھ بیرون پاکستان کی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں کچھ ساری دنیا کے احمدیوں کی مجموعی زندگی جسے احمدی زندگی کہا جاتا ہے اس سے تعلق رکھتے ہیں۔جن کا تعلق بیرون پاکستان کی جماعتوں سے ہے مثلاً جو ذمہ داریاں انگلستان یا یورپ کی جماعتوں پر ہیں یا امریکہ کی جماعتوں پر ہیں یا مغربی افریقہ کی جماعتوں پر ہیں یا مشرقی افریقہ کی جماعتوں پر ہیں ان کے متعلق احباب سے مشورہ کرنا بھی ہمارے لئے ضروری ہے۔بیرونِ پاکستان کے احباب جماعت سے باتیں کرنا۔اسلام کا تبلیغ اور قرآن کریم کی ہمہ گیر اشاعت کے متعلق سوچنا اور موقع پر مختلف کمیٹیاں مقرر کرنا اور منصوبے بنانا یا دوسرے لفظوں میں صحیح طور پر اعداد وشمار اکٹھے کرنا وغیرہ بہت سے کام کرنے پڑتے ہیں۔قرآنِ کریم نے کہا ہے۔وَلَوْ أَرَادُوا الخروج لاعَدُّ واله عُدَّةٌ (التوبة: ٤٦) کہ کسی کام کے کرنے سے پہلے بڑی تیاری کرنی پڑتی ہے۔اگر چہ یہ منافقوں سے کہا گیا ہے کہ اگر تمہیں جہاد میں شامل ہونا تھا تو جہاد میں شامل ہونے کے لئے جس قسم کی تیاری کی ضرورت تھی وہ تمہیں کرنی چاہیے تھی۔تاہم اس میں ایک اصول یہ بتایا گیا ہے کہ جس قسم کا کام ہوتا ہے اس قسم کی پوری تیاری کرنی چاہیے۔کسی کام کی تیاری کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ کام کرنے کی نیت ہے۔اگر کوئی شخص مثلاً جمعہ کی نماز میں شامل ہونے کے لئے ( چھوٹی سی مثال لیتا ہوں تا کہ چھوٹے بچے بھی سمجھ جائیں ) یہ کہے کہ میری یہ خواہش ہے کہ جمعہ میں شامل ہوں۔اب وہ جمعہ کی نماز میں شامل تو ہونا چاہتا ہے مگر یہاں جمعہ ہوتا ہے ڈیڑھ بجے سوائے اس کے آج میں آ گیا ہوں اور وقت بدل دیا ہے اور آپ کو نصف گھنٹے تک انتظار کروایا ہے۔بہر حال اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ڈیڑھ بجے سے پہلے کھانا کھا لے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ڈیڑھ بجے سے پہلے غسل کر کے نئے کپڑے پہن لے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ گھر سے ایسے وقت چلے کہ ڈیڑھ بجے سے پہلے پہلے احمد یہ ہال میں پہنچ جائے۔اگر ایک گھنٹے کا راستہ ہے اور کوئی شخص یہ کہے کہ جمعہ میں شامل ہونے کی میرے دل میں تو اتنی خواہش ہے اور نہ شامل ہوکر مجھے اتنا دکھ ہوتا ہے کہ کراچی میں کسی احمدی