خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 225 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 225

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۲۵ خطبہ جمعہ ۱۳؍ جولائی ۱۹۷۳ء پہنچ چکی ہے اور اس کے مقابلہ میں فرض کریں دنیا کی آبادی بڑھ کر تین ارب ہو گئی ہو تو پھر بھی ایک کروڑ کی نسبت تین ارب کے ساتھ اس سے بہت زیادہ ہے جتنی ایک کی نسبت دو ارب کے ساتھ تھی کیونکہ احمدی ایک سے ایک کروڑ ہو گئے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ جو اس ایک اور دوارب کی نسبت میں فرق ہے اور جو ایک کروڑ اور تین ارب کی نسبت میں فرق ہے اسی نسبت سے مسلمانوں کا جو حصہ جماعت احمدیہ میں شامل نہیں ہوا وہ گھٹ گیا ہے۔اُن کی تعداد کم ہوگئی ہے۔پس عقلاً بھی آنا نأتي الاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا، اَفَهُمُ الْغَلِبُونَ کی رُو سے ایک مسلسل عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے رونما ہوا ہے۔ایک تبدیلی ہے جو اس نسبت کے اندر پیدا ہوگئی ہے اور اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا منشا یہ ہے کہ وہ اپنے قائم کردہ سلسلہ کو ترقی دے۔جماعت احمد یہ جو دراصل حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا باغ ہے، جسے قدرت کے ہاتھ نے خود لگایا ہے۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ اس باغ کو ثمر آور کرے اور اس جماعت کو غالب کرے۔قرآنِ کریم نے ایک اصول بیان کیا ہے اور خدا تعالیٰ کی قدرت کے ہاتھ نے دنیا میں اس اصول کو قائم کیا ہے اور کر رہا ہے۔دنیا پر یہ بات ظاہر ہو رہی ہے کہ جو سلسلہ خدا کی طرف سے ہے وہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔پس یہ ہماری ایک جدو جہد ہے جو شروع ہے۔اس کے لئے کچھ ذیلی باتیں میں نے بتادی ہیں۔کچھ بنیادی باتیں ہیں اور وہ یہ کہ ساری دنیا میں قرآنِ کریم کی اشاعت ہونی چاہیے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر گھر میں جہاں انسان رہائش پذیر ہیں ہم نے قرآنِ کریم صرف متن ہی نہیں بلکہ اس زبان میں مترجم جس زبان کو اس گھر کے مکین بو لتے اور سمجھتے ہیں اس گھر میں قرآنِ کریم پہنچانا ہے۔یہ کوئی معمولی کام نہیں ہے۔یہ بہت عظیم الشان کام ہے مگر یہ انشاء اللہ ہوکر رہے گا۔اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت دی ہے کہ یہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ ہوگا تاہم اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت نہیں دی کہ زید یا بکر کے ذریعہ ہوگا اسی لئے خدا تعالیٰ دوسری جگہ انذار کا پہلو سامنے لے آیا ہے کہ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو اللہ تعالیٰ ایک اور قوم پیدا کرے گا جو خدا تعالیٰ کا منشا پورا کرے گی۔خدا تعالیٰ کی تدبیر اور اس کا منصوبہ اور اس کا ارادہ نا کام نہیں ہوا کرتا ہر گھر میں قرآن کریم کا اس