خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 217
خطبات ناصر جلد پنجم ۲۱۷ خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۳ء معیار طباعت سب سے اونچا ہے۔روس کا ہمیں پتہ نہیں البتہ چین کا معیار بھی بہت بلند ہے امریکہ سے کم نہیں۔یورپ کا معیار طباعت میں بڑا اونچا ہے شاید اتنا اونچا تو نہ ہو جتنا امریکہ کا ہے لیکن اگر فرق بھی ہے تو انہیں میں کا ہے اس سے زیادہ نہیں۔ہم نے اس وقت تک جو قرآنِ کریم انگریزی ترجمہ والے چھپوائے ہیں ان کا کاغذ اور چھپوائی امریکہ اور یورپ کے معیار کے مطابق نہیں۔اس لئے لجنہ اماءاللہ انگلستان نے لجنہ کے پچاس سالہ جشن کے موقع پر خلافت کو کچھ رقم بذریعہ چیک پیش کی تھی تو میں نے کہا یہ پیسے وہیں رکھو۔اس رقم سے جماعت کے لئے کوئی چیز تحفہ بھجوا دینا۔چنانچہ بعد میں ہم نے انہیں مشورہ دیا کہ اچھے کاغذ کا تحفہ بھجوا دو تا کہ تمہارے خلوص کا ہد یہ جو خدا تعالیٰ کی راہ میں تم نے پیش کیا ہے اس کو ہم ایسے کام میں استعمال کریں کہ وہ تمہارے لئے وہاں بہت بڑے ثواب کا موجب بن جائے۔چنانچہ کم و بیش چار ہزار پاؤنڈ کا کاغذ سویڈن سے خریدا گیا ہے اور انشاء اللہ اسی ماہ وہاں سے چل پڑے گا۔ہما را اندازہ ہے کہ اس پر قرآنِ کریم حمائل ( درمیانہ سائز) کے چودہ پندرہ ہزار نسخے چھپ جائیں گے اور باوجود اس کے کہ وہ بھی اسی پریس میں چھپیں گے جس میں پہلے چھپے ہیں ان کی طباعت بدر جہا اچھی ہوگی کیونکہ کا غذا اچھا ہے۔طباعت کی ایک خرابی اس وجہ سے بھی پیدا ہوتی ہے کہ پاکستانی کاغذ کہیں سے موٹا ہوتا ہے اور کہیں سے پتلا۔جہاں زیادہ موٹا ہوتا ہے وہاں پریس کی سیاہی پھیل جاتی ہے اور جہاں پتلا ہوتا ہے وہاں الفاظ کا ایک سایہ سا آتا ہے الفاظ پوری طرح نہیں ابھر تے لیکن جو کاغذ سویڈن سے آرہا ہے وہ اس لحاظ سے بھی اچھا ہے کہ اس کی موٹائی ہر جگہ برابر ہوتی ہے اس لئے اس پر قرآن کریم کی طباعت بھی عمدہ اور دیدہ زیب ہوگی۔پھر یہ نسخے ہم امریکہ اور یورپ بھجوائیں گے۔اور وہاں ایک منصوبہ کے تحت قرآن کریم کی اشاعت کی جائے گی۔میرا خیال ہے کہ وہاں بھی ہوٹلوں میں رکھوانے کا پروگرام بنایا جائے افریقہ کے ہوٹل یورپ اور امریکہ کے ہوٹلوں کی نسبت غریب ہیں اس لئے ہمیں ان کو قرآن کریم مفت بھی دینے پڑتے ہیں لیکن امریکہ اور یورپین ممالک بڑے امیر ہیں وہ پیسے بھی خرچ کر سکتے ہیں ان سے ہم یہ کہیں گے کہ تم قرآن کریم خریدو اور ہوٹلوں میں رکھو کیونکہ ہم مسلمان بھی تمہارے ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں اس لئے جہاں عیسائیوں کے لئے تم نے